Urdu book · قیامت کا الارم
قیامت کا الارم
Urdu book, p. 68
By Maulana Wahiduddin Khan
قیامت کا الارم قیامت جب آئے گی تو وہ اچانک آئے گی۔ لیکن قرآن اور حدیث کی صراحت کے مطابق، قیامت کے آنے سے پہلے بہت سی غیر معمولی علامتیں ظاہر ہوں گی، تاکہ انسان بیدار ہو جائے اور قیامت سے پہلے قیامت کے دن کی تیاری کرلے۔ اکیسویں صدی عیسوی میں واضح طور پر ایسی علامتیں ظاہر ہو چکی ہیں جو گویا قیامت کے قریب آ جانے کی پیشگی اطلاع ہیں۔ اب آخری وقت آ گیا ہے کہ انسان جاگ اٹھے اور قیامت کا سامنا کرنے کے لیے ضروری تیاری کرلے۔
