Urdu book · راہِ عمل

راہِ عمل

Urdu book, p. 160

By Maulana Wahiduddin Khan

اگرچہ کم از کم چار آدمی ( موسیٰ ، ہارون ، یوشع ، کالب ) جہاد کے لیے پوری طرح تیار تھے جن میں دو پیغمبر بھی تھے۔ مگر فریق ثانی کے مقابلے میں یہ تعداد نا کافی تھی ، اس لیے جہاد کو ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جہاد اس کا نام نہیں ہے کہ آدمی انجام کی پروا کیے بغیر مقابلے کے میدان میں کود پڑے ، خواہ اس کے نتیجے میں یک طرفہ طور پر اس کی ہلاکت ہی کیوں نہ ہونے والی ہو۔ جہاد کا مقصد نتیجہ حاصل کرنا ہے ، نہ کہ لڑ کر مر جانا۔ اگر حالات کے اعتبار سے ضروری اسباب موجود نہ ہوں تو لازم ہے کہ آدمی جہاد سے رک جائے ۔ وہ افراد کے اندر مطلوبہ استعداد پیدا ہونے کا انتظار کرے ، خواہ اس انتظار کی مدت چالیس سال تک کیوں نہ وسیع ہو رہی ہو۔ ابتدائی عمل کپڑے کی صنعت سے جو بے شمار کام متعلق ہیں ان میں سے ایک اہم کام کپڑے کی رنگائی ہے۔ مثلاً بہت سی ساڑیاں ابتداء ً کپاس کے سادہ رنگ میں تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ان پر رنگ چڑھا کر ان کو جاذب بنایا جاتا ہے۔ رنگائی کا یہ کام اس طرح نہیں ہوتا کہ بنی ہوئی ساڑی کو لے کر رنگ کے حوض میں ڈال دیا۔ اگر ایسا کیا جائے تو کبھی اچھا رنگ نہیں آئے گا۔ رنگائی کرنے سے پہلے سادہ ساڑی کو اس مقصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ تیاری کے اس عمل کی تکمیل کے بعد ہی کپڑا اس قابل ہوتا ہے کہ اس کو رنگائی کے آخری مرحلہ میں داخل کیا جائے۔ اس پیشگی عمل کے بہت سے پہلو ہیں۔ مثلاً کپڑے کو نرم کرنا ، داغ دھبہ مٹانا ، اس کو سفید بنانا۔ اس سے کپڑے کے اندر یہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے کہ وہ رنگ کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکے۔ ان پیشگی تیاریوں کا ، بعد کی رنگائی اور چھپائی سے نہایت گہرا تعلق ہے۔ یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page