Urdu book · راہِ عمل

راہِ عمل

Urdu book, p. 166

By Maulana Wahiduddin Khan

میں نہیں خارج ہو گا بلکہ ایک خوشبو دار ہوا نکلے گی اور اس کے ذریعہ تمام کثافت خارج ہو جائے گی۔ (صحیح مسلم ، حدیث نمبر 2835) اس کا مطلب یہ ہے کہ جنت ایسا لطیف مقام ہے جہاں غلاظت بھی بہ شکل خوشبو خارج ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ جنت میں نیند نہیں ہوگی۔ (المعجم الاوسط للطبرانی، حدیث نمبر 8816) جب کہ وہاں آدمی کی ہر خواہش پوری کی جائے گی۔ (فصلت، 41:31) اس کا مطلب یہ ہے کہ جنت اتنی لذیذ جگہ ہے کہ آدمی ایک رات کی نیند کے قدر بھی اس سے جدا ہونا پسند نہ کرے گا حالاں کہ وہ اس کے اندر کھرب ہا کھرب سال سے بھی زیادہ مدت تک رہے گا۔ کیسا عجیب ہوگا جنت کا پڑوس اور کیسی عجیب ہوگی جنت کی زندگی۔ پھر ان سب سے بڑھ کر یہ کہ جنت وہ مقام ہے جہاں آدمی اپنے خدا کو دیکھ سکے گا۔ (القیامۃ، 75:23) وہ خدا جو ہر قسم کی ناقابل قیاس خوبیوں کا مالک ہے ۔ وہ خدا جس نے عدم سے وجود کو پیدا کیا۔ وہ خدا جو آسمان کی عظمتوں کا خالق ہے۔ وہ خدا جس نے سورج کو چمکایا۔ وہ خدا جو درختوں کی سرسبزی اور پھولوں کی مہک میں ظاہر ہوا۔ ایسا خدا کیسا عظیم اور کیسا حسین ہوگا اس کا تصوراتی قیاس بھی کسی کے لیے ممکن نہیں۔ جس جنت میں ایسا نفیس ماحول ہو، جہاں کائنات کے رب کا دیدار حاصل ہوتا ہو اس کی لذتوں اور راحتوں کو کون بیان کر سکتا ہے۔ مومنانہ زندگی ایسی قیمتی جنت کسی کو سستے داموں نہیں مل سکتی۔ یہ اسی خوش نصیب روح کا حصہ ہے جو حقیقی معنوں میں خدا کا مومن بندہ ہونے کا ثبوت دے۔ مومن ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آدمی اپنی عام دنیا دارانہ زندگی کے ساتھ کچھ اسلامی عملیات کا جوڑ لگالے۔ مومن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسلام ہی آدمی کی پوری زندگی بن جائے۔ اسلام ہاتھ کی چنگلیا نہیں بلکہ وہ آدمی کا پورا ہاتھ ہے۔ جو شخص اسلام کو اپنی زندگی میں غیر مؤثر ضمیمہ بنا کر رکھے اس نے اسلام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page