راہِ عمل
Urdu book, p. 193
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام میں زندگی کا جو تصور دیا گیا ہے، وہ یہ ہے کہ اس دنیا کے بنانے والے نے اس دنیا کو اس طرح بنایا ہے کہ یہاں ہمیشہ عُسر کے ساتھ یُسر موجود رہتا ہے۔ ایک اعتبار سے اگر مشکل ہو تو دوسرے اعتبار سے آسانی بھی یہاں ضرور پائی جائے گی۔ اسی کا نام اسلامی حکمت ہے۔ اسلامی حکمتِ عُسر میں یُسر کو دیکھتی ہے۔ اس کا تعلق ایک شخص کی ذاتی زندگی سے بھی ہے، اور پوری ملت کی اجتماعی زندگی سے بھی۔ زیر نظر کتاب اسی اسلامی حکمت کو بیان کرتی ہے۔ مولانا وحیدالدین خاں (1921-2025ء) ایک اسلامی اسکالر اور امن کے سفیر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابلِ فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تا کہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ mwkhan.com cpsglobal.org ISBN 978-93-5179-127-0 9 789351 791270 Goodword Books CPS International راہِ عمل ماضی، حال اور مستقبل کا جائزہ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا مولانا وحید الدین خاں
