Urdu book · رہنماے حیات
غلط سوچ کا مسئلہ
Urdu book, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
مثلاً ٹائمس آف انڈیا، ہندوستان ٹائمس، وغیرہ میں نقل ہوئے۔ فوربس میگزین کے سروے کے مطابق اس وقت ہندوستان کے ارب پتیوں (billionaires) میں جو آدمی نمبر ایک پر ہے وہ بنگور کا ایک مسلمان ہے، جس کا نام عظیم ہاشم پریم جی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے دس انتہائی بڑے دولت مندوں میں سے تین آدمی مسلمان ہیں۔ انٹیلی جنٹ انویسٹر (Intelligent Investor) کے شمارہ ۱۴ جولائی ۱۹۹۹ء میں یہ رپورٹ ایٹ دی ٹاپ (At the Top) کے عنوان سے چھپی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا، نئی دہلی کے شمارہ ۲۷ جون ۱۹۹۹ء میں یہ رپورٹ ویری رچ (Very Rich) کے عنوان سے چھپی ہے۔ دوسرے اخباروں میں یہ رپورٹ رجسٹ انڈین (Richest Indian) وغیرہ عنوانات کے تحت شائع ہوئی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader