Urdu book · رہنماے حیات

قدرتی ڈھال

Urdu book, p. 86

By Maulana Wahiduddin Khan

پر امن زندگی کا راز نفسیات کے موضوع پر ایک کتاب چھپی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ اس دنیا میں پر سکون زندگی گزارنے کا راز کیا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار یارک شائر (برطانیہ) سے 1970 ء میں چھپی ہے۔ ۴۷۲ صفحہ کی اس کتاب کا نام اور مصنف کا نام یہ ہے: Thomas A Harris MD, I AM OK- YOU ARE OK اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ایک آدمی جب سماج میں زندگی گزارتا ہے تو دوسروں کے ساتھ اس کے تعلقات کی چار حالتیں ہو سکتی ہیں۔ انہی کے الفاظ میں وہ چار حالتیں یہ ہیں: 1. I AM NOT OK — YOU ARE OK 2. I AM NOT OK — YOU ARE NOT OK 3. I AM OK — YOU ARE NOT OK 4. I AM OK — YOU ARE OK یعنی پہلی حالت یہ ہے کہ میں ٹھیک نہیں اور تم ٹھیک ہو دوسری حالت یہ کہ میں بھی ٹھیک نہیں اور تم بھی ٹھیک نہیں۔ تیسری حالت یہ ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور تم ٹھیک نہیں اور چوتھی حالت یہ ہے کہ میں بھی ٹھیک اور تم بھی ٹھیک۔ (42 .p) کتاب کے مصنف کے نزدیک صرف آخری اور چوتھی حالت ہی درست حالت ہے۔ ابتدائی تین حالتیں درست نہیں۔ ابتدائی تین حالتوں میں آدمی کو ذہنی سکون (peace of mind) نہیں ہو سکتا، جب کہ آخری حالت کا یہ نتیجہ ہوگا کہ آدمی کو پوری طرح ذہنی سکون حاصل ہو جائے گا۔ مگر پرسکون زندگی کا یہ فار مولا کوئی درست فار مولا نہیں۔ یہ اس نظریہ پر مبنی ہے جس کو فلسفہ میں نظریہ افادیت (utilitarianism) کہا جاتا ہے۔ نظریہ افادیت کی تشریح اس طرح کی جاتی ہے کہ یہ اصول کہ کسی چیز کی قدر و قیمت تمام تر اس کی عملی افادیت سے متعین ہوتی ہے:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page