کامیابی کا سادہ اصول
Urdu book, p. 119
By Maulana Wahiduddin Khan
مثالیں موجود ہیں۔ مگر تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ انسان نے اس ذہن کو زیادہ تر منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ مثبت مقاصد کے لیے ذہن کو استعمال کرنے کی مثالیں تاریخ میں بہت کم پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر عمل کرنے والوں نے انسانیت کو صرف تخریب کا تحفہ دیا ہے۔ بہت کم عمل کرنے والے ہیں جن کے عمل سے انسانیت کو تعمیر کا تحفہ ملا ہو۔ عزت کا مقام دوسروں کے درمیان جگہ حاصل کرنے کا راز صرف ایک ہے۔ آپ دوسروں کی ضرورت بن جائیں۔ اگر آپ دوسروں کو یقین دلادیں کہ آپ ان کی ضرورت ہیں تو دوسروں کے لیے ناممکن ہو جائے گا کہ وہ آپ کو نظر انداز کریں۔ ایک تعلیم یافتہ نوجوان کی شادی ہوئی۔ بیوی آئی تو وہ شکل وصورت کے اعتبار سے گھر والوں کے معیار سے کم تھی۔ چنانچہ نوجوان کی بہنوں نے اس کو ناپسند کردیا۔ ہر ایک اس کو حقیر نظروں سے دیکھنے لگا۔ سب کے نزدیک وہ ایسی بن گئی جیسے کہ وہ کوئی نا مطلوب چیز ہے جو گھر کے اندر غیر ضروری طور پر داخل ہو گئی ہے۔ خاتون اگرچہ شکل وصورت کے اعتبار سے زیادہ اچھی نہ تھی ، مگر وہ عقل کے اعتبار سے کافی سمجھ دار تھی۔ اس نے لوگوں کے سلوک کو برا نہیں مانا۔ وہ جانتی تھی کہ شکل صورت وقتی چیز ہے اور زیادہ پائیدار چیز انسان کا عمل ہے۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اگرچہ صورت کے اعتبار سے گھر والوں کے لیے محبوب نہ بن سکی، مگر وہ عمل کے اعتبار سے گھر والوں کے لیے محبوب بنے گی۔ اس نے خاموشی سے گھر کا سارا کام سنبھال لیا۔ گھر کی دیکھ بھال، مہمانوں کی خدمت، باورچی خانہ کا انتظام، ہر ایک کی ضرورت فرمائش کے بغیر پوری کرنا، یہ اس کا روزانہ کا معمول بن گیا۔ اس نے گھر کے ہر کام کو اپنی ڈیوٹی سمجھ لیا۔ خواہ اس کے لیے اس سے کہا گیا ہو یا نہ کہا گیا ہو۔ خاتون نے زبان سے کچھ نہیں کہا اور نہ کسی کی بات کا جواب دیا۔ اس نے ساری توجہ صرف اپنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader