Urdu book · راز حیات

آغاز نیچے سے

Urdu book, p. 158

By Maulana Wahiduddin Khan

آغاز نیچے سے ایک شخص جس کی داڑھی میں سفیدی آچکی تھی، رکرونگ آفس میں داخل ہوا، ’’مجھے سپاہی کی حیثیت سے بھرتی کر لیجئے،‘‘ اس نے کہا۔ ’’مگر تمھاری عمر کیا ہے‘‘ سارجنٹ نے پوچھا۔ ’’باٹھ سال‘‘۔ ’’تم اچھی طرح جانتے ہو کہ باٹھ سال کی عمر سپاہی بننے کے لیے بہت زیادہ ہے‘‘۔ ’’سپاہی کے لیے یہ عمر زیادہ ہوسکتی ہے‘‘ آدمی نے کہا ’’مگر کیا آپ کو کسی جنرل کی ضرورت نہیں؟‘‘ ایک انگریزی رسالہ (مئی 1982) میں مذکورہ واقعہ چھپا ہے اور اس کا عنوان طنزیہ طور پر ان لفظوں میں قائم کیا گیا ہے— اوپر سے آغاز Starting at the top. ایک شخص جنرل کے عہدہ سے اپنی فوجی زندگی شروع کرنا چاہے تو وہ کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔ یہی معاملہ عام زندگی کا ہے۔ یہاں کسی کے لیے چھلانگ ممکن نہیں۔ جس طرح درخت کا آغاز بیچ سے ہوتا ہے اسی طرح زندگی کی تعمیر کا آغاز بھی ابتدائی نقطہ سے ہوتا ہے۔ آخری نقطہ سے آپ اپنی زندگی کا آغاز نہیں کر سکتے۔ تجارت روپیہ لگانے سے شروع ہوتی ہے، نہ کہ نفع کمانے سے۔ ڈاکٹری کی تعلیم محنت سے شروع ہوتی ہے، نہ کہ بازار میں شان دار بورڈ لگانے سے۔ مکان کی تعمیر بنیاد سے شروع ہوتی ہے، نہ کہ چھت ڈالنے سے۔ کھانے کا آغاز فصل بونے سے ہوتا ہے، نہ کہ دسترخوان لگانے سے۔ کارخانہ کا آغاز مشین کی فراہمی سے ہوتا ہے، نہ کہ تیار مال بیچنے سے وغیرہ۔ اسی طرح اجتماعی معاملات میں آغاز یہاں سے ہوتا ہے کہ افراد کے اندر مقصد کا شعور ابھارا جائے۔ ان کو محنتی اور دیانت دار بنایا جائے، ان کے اندر برداشت اور اتحاد کی صلاحیت پیدا کی جائے۔ قوم کے افراد میں ’’قابل لحاظ حد تک‘‘ ان صلاحیتوں کو پیدا کرنے سے پہلے اگر عملی اقدام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page