Urdu book · راز حیات

ایک طریقہ یہ بھی ہے

Urdu book, p. 221

By Maulana Wahiduddin Khan

کوئی اعلیٰ کام اعلیٰ قابلیت کے ساتھیوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اور اعلیٰ قابلیت کے ساتھیوں کو جوڑنے کی واحد تدبیر یہ ہے کہ ان کی تنقیدوں کو برداشت کیا جائے۔ کیوں کہ اعلیٰ ذہن کے لوگ اپنی ذہنی آزادی کو مقید کر کے نہیں رہ سکتے۔ اب اگر سربراہ وسیع ظرف کا آدمی ہے تو وہ اپنے ساتھیوں کی فکری آزادی اور ان کے اختلاف کو برا نہیں مانے گا۔ اس طرح وہ ایسے تمام لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑے رہے گا۔ اس کے برعکس، اگر سربراہ تنگ ذہن کا آدمی ہے تو وہ ایسے لوگوں کی قدر نہ کر سکے گا۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کی جماعت تیسرے درجہ کے لوگوں کی ٹولی بن کر رہ جائے گی جو نہ کسی اعلیٰ کام کو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور نہ اس کو سمجھنے کی۔ مایوسی نہیں ابراہام لنکن (1865-1809) جدید امریکا کا معمار ہے۔ امریکا کی سیاسی تاریخ میں اس کو بہت نمایاں مقام حاصل ہے۔ مگر لنکن کو یہ کامیابی اچانک نہیں ملی۔ اس کامیابی تک پہنچنے کے لیے اس کو ناکامی کے ان گنت زینے طے کرنے پڑے۔ لنکن کی زندگی کو ایک شخص نے چند الفاظ میں اس طرح بیان کیا ہے: This man had failed in business in'31. He was defeated in politics in'32, he failed once again in business in'34. He had a nervous break-down in'41. In'43 he hoped to receive his party's nomination for Congress but didn't. He ran for the Senate and lost in'55, he was defeated agian in '58. A hopeless loser, some said. But Abraham Lincoln was elected President of the United States in 1860. He knew how to accept defeat-temporarily. ایک آدمی 1831 میں تجارت میں ناکام ہو گیا۔ اس نے 1832 میں سیاست میں شکست کھائی۔ 1834 میں دوبارہ اس کو تجارت میں ناکامی ہوئی ۔ 1841 میں اس پر اعصاب کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page