ایک طریقہ یہ بھی ہے
Urdu book, p. 222
By Maulana Wahiduddin Khan
دورہ پڑا ۔ 1843 میں وہ الیکشن میں کھڑا ہوا مگر ہار گیا ۔ 1858 کے الیکشن میں اس کو دوبارہ شکست ہوئی ۔ لوگ اس کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ شخص کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ مگر یہی وہ شخص ہے جو 1860 میں ابراہام لنکن کے نام سے امریکا کا 16 واں صدر منتخب ہوا ۔ اس کی کامیابی کا راز یہ تھا کہ وہ جانتا تھا کہ شکست کو کیسے تسلیم کیا جائے ، عارضی طور پر ، نہ کہ مستقل طور پر۔(ستمبر 1972) کامیابی ہمیشہ ناکامیوں کے بعد آتی ہے۔ اس دنیا میں فتح صرف اس شخص کے لیے ہے جو شکست کو مان لینے کا حوصلہ رکھتا ہو۔ ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور ناکامی کا اعتراف ہی کامیابی کی اصل قیمت ہے۔ جو لوگ یہ قیمت ادا نہ کریں وہ کبھی اس دنیا میں کامیابی کی منزل کو نہیں پہنچ سکتے ۔ اس دنیا میں کامیابی کا راز صرف ایک ہے ۔ یہ کہ آپ ناکامی کو وقتی واقعہ سمجھیں۔ ناکامی کو دوبارہ کامیابی میں بدلنے کے لیے آپ کبھی اپنا حوصلہ نہ کھوئیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader