Urdu book · راز حیات

بتائے بغیر

Urdu book, p. 239

By Maulana Wahiduddin Khan

بتائے بغیر ایک انگریزی کتاب میں ایک دلچسپ واقعہ پڑھا۔ اس کے الفاظ یہ تھے: When Sir Charles Napier conquered sind in 1843, his victory message to the Governor-General, Lord Dalhousie, read “Peccavi” which in Latin means, “I have sinnned”. انگریز جنرل سر چارلس نیپیئر نے جب 1843ء میں سندھ کو فتح کیا تو اس نے اس وقت کے ہندوستانی گورنر جنرل لارڈ ڈلہوزی کو فتح کا پیغام ان لفظوں میں بھیجا” پیکاوی“ یہ لاطینی لفظ ہے جس کے معنی ہوتے ہیں” میں نے گناہ کیا۔“ بظاہر یہ بڑا عجیب پیغام تھا۔ فوجی افسر اور گورنر جنرل میں پہلے سے ایسی کوئی قرار داد نہیں ہوئی تھی جس کے مطابق وہ اس کا مطلب جان لیتا۔ اس کے باوجود گورنر جنرل اس کو سمجھ گیا۔ اس نے پیکاوی کا انگریزی ترجمہ کاغذن پر لکھا تو وہ اس طرح تھا۔ I have sinned اس کو دیکھ کر وہ فوراً سمجھ گیا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ میں نے سندھ کو سر کر لیا ہے۔ نازک اور بڑے معاملات میں عہدہ برآ ہونے کے لیے ہمیشہ ایسے ہی ذہین اور دور رس افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی ایسے لوگ جو اشاروں کی ذریعے تفصیل کو سمجھ لیں۔ جو نہ کہی ہوئی بات کو کہی ہوئی بات کی طرح جان لیں۔ جو اس بات کو پڑھ لیں جو سطروں میں لکھی ہوئی موجود نہیں ہے اور نہ کبھی موجود ہوسکتی ہے۔ زندگی کی حقیقتوں میں سے ایک حقیقت یہ ہے کہ ہر بات پیشگی بتائی نہیں جاسکتی۔ بہت سی باتوں کو بتائے بغیر جاننا پڑتا ہے۔ جن لوگوں کے اندر یہ صلاحیت ہو وہی کوئی قابلِ ذکر کام کرتے ہیں۔ اور جو لوگ اس صلاحیت سے محروم ہوں وہ صرف نادانیاں کریں گے اور اس کے بعد شکایتوں کا دفتر لے کر بیٹھ جائیں گے۔ دنیا میں سب سے زیادہ خوش قسمت انسان وہ ہے جس کو ایسے ساتھی مل جائیں جو چپ کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page