Urdu book · راز حیات

راز حیات

Urdu book, p. 240

By Maulana Wahiduddin Khan

زبان جانتے ہوں ۔ جو بولے بغیر سنیں اور لکھے بغیر پڑھیں ۔ جو سطروں سے گزر کر بین السطور میں چھپی ہوئی باتوں کو جان لیں۔ واقفیت کی کمی مالکم فوربس (Malcolm Forbes) کا ایک بہت بامعنی قول ہے۔ اس نے کہا کہ مسئلہ کا حل پیش کرنا ان لوگوں کے لیے بہت آسان ہے جو مسئلہ کے بارے میں بہت کم واقفیت رکھتے ہوں : It's so much easier to suggest solutions when you don't know too much about the problem. The Sayings of Chairman Malcolm انسان کی اجتماعی زندگی میں جب ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی حیثیت ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کانٹوں کے ڈھیر میں آدمی کے دامن کا الجھ جانا۔ ایسی حالت میں اگر آدمی بے سوچے سمجھے کھینچ تان شروع کر دے تو دامن اور زیادہ الجھ جائے گا اور اگر اس سے نکلے گا بھی تو پھٹ کر نکلے گا۔ ایسی حالت میں ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے کہ برداشت سے کام لیا جائے ۔ صورتِ حال کا پورا اندازہ کر کے نہایت ہوشیاری کے ساتھ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی جائے۔ مگر جو شخص دور کھڑا ہوا ہو۔ جس کو صورتِ حال کی نزاکت کا پورا اندازہ نہ ہو وہ بے تکان بولے گا اور برجستہ حل پر حل پیش کرتا چلا جائے گا۔ اجتماعی زندگی ایک بے حد پیچیدہ چیز ہے۔ اجتماعی زندگی میں یہ ممکن نہیں ہوتا کہ آدمی بس یک طرفہ کارروائی کرنے لگے۔ اجتماعی زندگی میں اپنی اور دوسروں کی قوت کے تناسب کا اندازہ کرنا پڑتا ہے۔ اجتماعی زندگی میں یہ کوشش کرنی پڑتی ہے کہ آخری حد تک دوسروں کے ٹکراؤ سے بچتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کیا جائے۔ اجتماعی زندگی میں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ فوری طور پر کیا چیز قابلِ حصول ہے اور وہ کیا چیزیں ہیں جس کے لیے ہمیں انتظار کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے۔ جس شخص کو اجتماعی زندگی کی نزاکتوں کا احساس ہو وہ یقینی طور پر اجتماعی زندگی کے معاملہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page