Urdu book · راز حیات

راز حیات

Urdu book, p. 259

By Maulana Wahiduddin Khan

آئی کوکا نے اپنی سوانح عمری لکھی ہے جس کا نام ہے: Iacocca: An Autobiography, 1984 اس خود نوشت سوانح عمری میں بہت سے قیمتی تجربات ہیں انھوں نے اپنے ایک تجربہ کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے: The key to success is not information. It's people. And the kind of people I look for to fill top management spots are the eager beavers. These are the guys who try to do more than they're expected to... کامیابی کی کنجی معلومات اور ڈگریاں نہیں ہیں۔ یہ دراصل افراد ہیں۔ اور میں اپنی کمپنی کے بڑے عہدوں کے لیے جس قسم کے افراد کی تلاش میں رہتا ہوں وہ عمل کے شائق لوگ ہیں۔ یہ وہ آدمی ہیں جو اس سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جتنی ان سے کرنے کی امید کی گئی ہو۔ (ٹائمز آف انڈیا 22 ستمبر 1985) امید سے زیادہ کام کرنا سنجیدہ اور با عمل آدمی کی قطعی پہچان ہے۔ جولوگ امید سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کریں وہی وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی میں امید سے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ خود اعتمادی کا راز حبیب بھائی (حیدر آباد) نے 12 فروری 1984 کو اپنا ایک واقعہ بیان کیا۔ وہ چند سال پہلے یورپ کے ایک سفر پر گئے تھے۔ اس سلسلہ میں وہ لوزان (سوئزرلینڈ) بھی گئے وہاں انھوں نے ایک دکان سے ایک کیمرہ خریدا۔ یہ کیمرہ انھیں ہندوستانی قیمت کے لحاظ سے پانچ ہزار روپے میں ملا۔ انھوں نے کیمرہ لے لیا۔ مگر بعد کو انھیں احساس ہوا کہ انھوں نے غلطی کی ہے۔ ان کو یورپ سے واپسی میں عمرہ کے لیے سعودی عرب بھی جانا تھا۔ انھوں نے سوچا کہ سعودی عرب میں یہ کیمرہ تقریباً تین ہزار روپے میں مل جائے گا۔ پھر یہاں میں اس کو مہنگی قیمت میں کیوں خریدوں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page