Urdu book · راز حیات

فرق کا سبب

Urdu book, p. 270

By Maulana Wahiduddin Khan

اس نقشہ کے مطابق تین قوموں (چین، کوریا، جاپان) نے 270 سونے کے میڈل میں سے 245 میڈل حاصل کیے۔ ساؤتھ کوریا کے مقابلہ میں ہندوستان بہت بڑا ملک ہے، مگر اوپر کے نقشہ سے ظاہر ہے کہ ہندوستان اس مقابلہ میں ساؤتھ کوریا سے بہت پیچھے رہا۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے انگریزی اخبار انڈیا ایکسپریس (16 اکتوبر 1986) نے لکھا ہے کہ کوریا والوں نے اپنے کھلاڑیوں کو چننے کے لیے ایک کمپیوٹر کا استعمال کیا اور ہر کھیل کے لوگوں کی تربیت پر ایک ایک ملین ڈالر خرچ کیے۔ یہ تربیتی عمل دو سال تک جاری رہا۔ ہندوستان نے اپنا روایتی طریقہ ” کوشش کرو، خواہ ہار جاؤ“ اختیار کیا، جو اس کی پرانی بیماری ، علاقائیت اور اقربا نوازی سے بھی پوری طرح خالی نہ تھا: دوسرے لفظوں میں یہ کہ کوریا والوں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کے ذاتی جوہر کو دیکھ کر کیا۔ اور ہندوستان میں کھلاڑیوں کا انتخاب زیادہ تر تعلقات کی بنیاد پر کیا گیا۔ کوریا نے بہت سے کھلاڑیوں کے بارے میں ضروری معلومات کمپیوٹر کے اندر بھر دیں اور پھر کمپیوٹر نے مشینی غیر جانبداری کے ساتھ جو فیصلہ کیا اس کو مان لیا۔ اس کے برعکس، ہندوستان میں انتخاب کی بنیاد یہ تھی کہ یہ میرا رشتہ دار ہے، یہ میرے علاقہ کا آدمی ہے۔ جہاں طریقہ میں اس قسم کا فرق پایا جائے وہاں نتیجہ میں فرق پیدا ہو جانا لازمی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page