راز حیات
Urdu book, p. 269
By Maulana Wahiduddin Khan
گاندھی کی طرح گنجا معلوم ہو۔ وہ موٹے تھے چنانچہ انہوں نے مسلسل کم کھانا کھا کر اپنا وزن 20 کلو تک گھٹایا اور اپنے کو دبلا بنایا۔ سورج میں دیر دیر تک رہے تاکہ ان کا رنگ سانولا دکھائی دینے لگے۔ فلم کی کہانی کو پورا یاد کر ڈالا۔ انہوں نے اپنے کمرہ کی دیواروں کو مہاتما گاندھی کی تصویروں سے بھر دیا۔ وہ مہاتما گاندھی کی پانچ گھنٹہ کی ڈاکومنٹری کو دیکھتے رہے۔ وہ گاندھی کی طرح پاؤں توڑ کر بیٹھنے پر قادر نہ تھے۔ چنانچہ انہوں نے روزانہ دو گھنٹے کی یوگا ورزش کر کے اپنے کو اس کا عادی بنایا کہ وہ پاؤں توڑ کر دیر دیر تک بیٹھیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے روزانہ دو گھنٹے چرکھا چلایا تا کہ وہ شوٹنگ کے وقت بالکل مہاتما گاندھی کی طرح چرکھا چلا سکیں ۔ (نیوز ویک 13 دسمبر (1982 بن کنگسلے کو ایک فلم میں خاص کردار ادا کرنا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے اتنی تیاریاں کیں ۔ طویل مدت تک سخت محنت کے بعد ہی یہ ممکن ہوا کہ وہ یہ کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوں ۔ پھر جو لوگ اپنے کو خیر امت کہتے ہیں ان کو تو تاریخ انسانی میں اہم ترین کردار ادا کرنا ہے۔ کیا وہ کسی تیاری کے بغیر یہ مشکل رول ادا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فرق کا سبب ستمبر 1986 میں سی اول (کوریا) میں دسویں ایشیائی کھیل 10th Asian Games ہوئے ۔ اس 16 روزہ مقابلہ میں ساؤتھ کوریا کو مجموعی طور پر سب سے زیادہ میڈل ملے ۔ چند ملکوں کی تفصیل یہ ہے : Total (Bronze) (Silver) (Gold) 222 46 China

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader