Urdu book · راز حیات

اس کے باوجود

Urdu book, p. 76

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ زندگی کا ایک سبق ہے جو فطرت کی خاموش زبان میں ہمیں دیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ اس دنیا میں ”باوجود“ کا اصول کارفرما ہے۔ یہاں ناخوش گواریوں کے باوجود خوش گواری کو قبول کرنا پڑتا ہے، یہاں ”نہیں“ کے باوجود اس کو ”ہے“ میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ یہی اس دنیا کا عام اصول ہے۔ یہاں کامیابی اس کا نام ہے کہ آدمی ناکامیوں کے باوجود کامیابی تک پہنچنے کا راستہ نکالے۔ یہاں تجارت یہ ہے کہ گھاٹے کے باوجود نفع حاصل کیا جائے۔ یہاں آگے بڑھنا یہ ہے کہ پیچھے ہٹنے کے واقعات پیش آنے کے باوجود آگے کا سفر جاری رکھا جائے۔ اس دنیا میں کھونے کے باوجود پانے کا نام پانا ہے۔ یہاں اتحاد صرف ان لوگوں کے درمیان قائم ہوتا ہے جو اختلاف کے باوجود متحد ہونے کا فن جانتے ہوں۔ یہاں رہنا ہے، اور حالات کے روبرو مزاحمت کرنی ہے،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page