ہار میں جیت
Urdu book, p. 83
By Maulana Wahiduddin Khan
نے امریکا سے براہ راست ٹکراؤ کو مکمل طور پر ختم کر دیا اور اپنی تمام قوتوں کو سائنسی تعلیم اور ٹیکنیکل ترقی کے راستہ میں لگا دیا۔ اس کا نتیجہ عظیم الشان کامیابی کی شکل میں برآمد ہوا۔ جاپان نے تیزی سے اقتصادی ترقی شروع کی۔ اس نے 1971 میں چھ بلین ڈالر کا تجارتی سامان امریکا بھیجا تھا، اس کے بعد جاپانی مصنوعات کی مقبولیت امریکا میں بڑھتی رہی یہاں تک کہ موجودہ اندازہ کے مطابق 1985 میں جاپان کے مقابلہ میں امریکا کا تجارتی خسارہ (Trade deficit ) کی مقدار 45 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی (ٹائمز آف انڈیا 14 ستمبر 1985) نیوز ویک (12 اگست 1985) میں ایک رپورٹ بعنوان (40- JAPAN: The year Miracle) چھپی ہے۔ اس میں 1945 میں جاپان کی کامل بربادی کے چالیس سال بعد اس کی غیر معمولی ترقی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاپانی قوم افسانوی پرندہ کی طرح خود اپنی راکھ کے اندر سے اٹھ کھڑی ہوئی : The nation rose like the mythical phoenix from its own ashes. جاپان کو خود اپنے فاتح کے مقابلے میں یہ کامیابی اس لیے حاصل ہوئی کہ اس نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ حقیقت کا اعتراف ہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔ اگرچہ بہت سے نادان لوگ حقیقت کے انکار میں کامیابی کا راز تلاش کرنے لگتے ہیں۔ کامیابی کے لیے ایک تاجر سے پوچھا گیا : کامیابی کیا ہے۔ اس نے جواب دیا : When you wake up in the morning, jump out of bed and shout: Great, another day. Then You're a success.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader