Urdu book · سبق آموز واقعات

غلطی میری

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

لمبے طریقے کو اختیار کرنا ہی سرے سے غلط ہے ۔ اس نے بلیک بورڈ پر اپنے حل کو مٹا دیا اور پروفیسر گپتا کے طریقہ کو لکھتے ہوئے کہا — یہی واحد طریقہ ہے : This is the only method اس قسم کا ایک اور واقعہ 1964ء کا ہے ۔ حکومت ہند کی وزارتِ تعلیم نے امریکی حکومت کے ایجوکیشن ڈویژن کے تعاون سے ”سمر اسکول فار ٹیچرس“ کا ایک پروگرام شروع کیا ۔ ہندوستانی شخصیتوں کے علاوہ تین امریکی پروفیسر آئے تھے ، اس وقت میں چندولی پالی ٹیکنیک میں سینئر لکچرر تھا اور اسی حیثیت سے چندی گڑھ کے اسکول میں شرکت کی تھی ۔ یہ پہلا کورس تھا جو 15 جون سے 24 جولائی 1964ء تک ہوا۔ امریکی پروفیسر میچل نے ایک روز کلاس میں سوال کیا — تخلیقی لوگ کون ہوتے ہیں : Who are Creatives مختلف لوگوں نے مختلف نام لیے ۔ ایک شخص نے کہا پوئیٹ ( شاعر ) پروفیسر نے کہا ، کیا (What ) ۔ پروفیسر میچل کی سمجھ میں نہیں آیا۔ وہ بار بار واٹ کہتے رہے اور ہمارے ساتھی بار بار ” پوئیٹ“ دہراتے رہے۔ بالآخر انھوں نے اس کی اسپیلنگ بتائی: پی اوای ٹی ۔ اب پروفیسر میچل سمجھ گئے کہ ہمارے ساتھی کی مراد شاعر سے ہے۔ مگر ہندوستانی اور امریکی تلفظ کے فرق کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پاتے تھے۔ کیونکہ ہندوستانی تلفظ اس لفظ کا پوئیٹ ہے۔ جبکہ امریکی تلفظ میں اس کو پائیٹ کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا : You are right, I am wrong because I am in your country. آپ صحیح ہیں۔ میں ہی غلطی پر ہوں۔ کیونکہ میں اس وقت آپ کے ملک میں ہوں۔ عبد المحیط خاں (پیدائش 1932ء) پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنگ ، فیض آباد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page