لندن میں چند روز
Urdu book, p. 109
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک سفر براعظم امریکہ دو بڑے خشکی کے ٹکڑوں پر مشتمل ہے ۔ ایک کو شمالی امریکہ اور دوسرے کو جنوبی امریکہ کہتے ہیں ۔ ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان بحیرۂ کرییبین (Caribbean Sea) ہے جس میں تقریباً ۲۰۰ چھوٹے چھوٹے جزیرے واقع ہیں ۔ انھیں میں سے ایک جزیرہ وہ ہے جس کا نام باربیڈوز Barbados ہے ۔ اس علاقہ میں پہلی کریبین اسلامک کانفرنس ۲۴ - ۲۸ اپریل ۱۹۸۱ کو پورٹ اسپین میں ہوئی تھی ۔ دوسری کریبین اسلامک کانفرنس باربیڈوز میں ہوئی ۔ مجھے اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا ۔ اس سلسلے میں باربیڈوز کا سفر پیش آیا ۔ یہ کانفرنس ۳۱ مارچ سے لے کر ۴ اپریل ۱۹۸۳ تک جاری رہی ۔ ۲۳ مارچ کی صبح کو پالم ایئر پورٹ سے برٹش ایرویز کی فلائٹ نمبر ۴۷ کے ذریعہ روانگی ہوئی ۔ ہوائی جہاز کا سفر، کم از کم میرے لئے، جلد منزل پر پہنچنے کی خاطر ایک ناخوشگوار چیز کو برداشت کرنا ہے ۔ اگر یہ ممکن ہوتا کہ ایک براعظم سے دوسرے براعظم جیسا طویل سفر میں پیدل طے کر سکوں تو یقیناً میں پیدل سفر کو ترجیح دیتا ۔ کیونکہ پیدل چلنے والا خدا کی کھلی ہوئی دنیا میں چلتا ہے ۔ اور ہوائی جہاز کا مسافر انسان کی بنائی ہوئی آئرن جیل میں ۔ ہوائی جہاز کے اندر برٹش ایرویز کا میگزین ہائی لائف (High Life) شماره مارچ ۱۹۸۳ تھا۔ اس میں لارڈ نارویچ Lord Norwich کے قلم سے ایک مضمون تھا جس کا عنوان تھا: Where Cross and Cresent Meet اس مضمون میں صلاح الدین ایوبی کی ایک دلچسپ کہانی درج تھی۔ عمان اور عقبہ کے درمیان گزرنے والی سڑک پر قدیم شہر موآب ہے ۔ اس میں کراک کا قلعہ واقع ہے۔ یہ ایک پہاڑ کے اوپر ہے جہاں سے بحر مردار دکھائی دیتا ہے ۔ سلطان صلاح الدین ایوبی ۶۱۱ میں یہاں داخل ہوا اس کو معلوم ہوا کہ یہ عین وہی دن ہے جب کہ یروشلم کی شہزادی از بیلا کی شادی تو رون کے شہزادہ ہمفری سے ہوئی ہے ۔ دلہن کی ماں نے شادی کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader