Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

سفر مدینہ

Urdu book, p. 150

By Maulana Wahiduddin Khan

۱۲ مارچ ۱۹۸۴ء کو مسجد نبوی میں فجر کی نماز پڑھی۔ یہ مسجد نبوی میں ہماری آخری نماز تھی۔ نماز سے فارغ ہوکر جب باہر نکل رہا تھا تو بے اختیار میری زبان سے نکلا: خدایا یہ وہ مقام ہے جہاں تیرے پیغمبر نے نمازیں پڑھی ہیں۔ جہاں پیغمبر کے اصحاب کے قدم پڑے ہیں۔ جہاں ان لوگوں کی مجلسیں قائم ہوئی ہیں جن کو تونے جنت کی بشارت دی ہے۔ خدایا مجھے بھی اس مجلس میں شریک ہونے والوں میں شامل فرما۔ خدایا، جس طرح تونے انھیں بخشا اسی طرح مجھے بھی اپنی رحمت سے بخش دے۔ ۱۲ مارچ کی دوپہر کو ہم مدینہ سے ریاض پہنچے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page