Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار
سفر مدینہ
Urdu book, p. 193
By Maulana Wahiduddin Khan
ہوتا تھا۔ ۲ اگست ۱۹۸۴ کی شام کو جب میں سفر سے واپس ہو کر دہلی پہنچا تو میرا حال اس جانور کا سا ہوا جو پنجرہ میں بند ہو اور پھر اس کو پنجرہ سے نکال کر دوبارہ اس کے طبعی ماحول (habitat) میں پہنچا دیا جائے ۔ میں نے سوچا کہ کو الہ پور سے دہلی واپس آنے کے لئے میرے پاس ریٹرن ٹکٹ موجود تھا ، اس لئے با آسانی میں اپنے وطن واپس آگیا ۔ مگر موت کے بعد آدمی کا کیا حال ہوگا۔ کیوں کہ موت کا سفر ایک ایسا سفر ہے جس میں آدمی کے پاس واپسی کا ٹکٹ نہیں ہوتا۔ آہ ، کیسا عجیب دن انسان کے اوپر آنے والا ہے مگر اس کے باوجود وہ کتنا زیادہ اس سے غافل پڑا ہوا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader