سفرنامہ غیر ملکی اسفار
Urdu book, p. 211
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ دور تقریباً پانچ سال تک رہا۔ اس وقت میرے اوپر جو حالات گزرے وہ اتنے شدید تھے کہ کئی بار میں نے چاہا کہ میں خودکشی کر لوں۔ دیوانگی کے عالم میں کسی دور دراز بستی میں چلا جاتا اور کبھی کسی جنگل یا پہاڑ کی طرف نکل جاتا۔ ۱۹۴۵ میں لاہور کا سفر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھا۔ اس وقت پاسپورٹ اور ویزا کے مسائل نہیں تھے۔ میں شاہ گنج میں ایک ایکسپریس ٹرین پر سوار ہو گیا۔ اس وقت شاہ گنج سے لاہور کا ریلوے کرایہ غالباً گیارہ روپے تھا۔ ٹرین نے سیدھا لے جا کر مجھے لاہور میں اتار دیا۔ لاہور اسٹیشن پر اترنے والے تمام مسافر اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔ مگر میں دیوانگی کے عالم میں کھڑا ہوا سوچ رہا تھا کہ کہاں جاؤں۔ کیوں کہ اس وقت لاہور میں کوئی بھی میرا جاننے والا نہ تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب پلیٹ فارم خالی ہو گیا تو ایک خالی انجن دھواں اڑاتا ہوا پٹڑی سے گزرا۔ میں اس کی طرف بڑھا کہ اپنے آپ کو اس کے نیچے ڈال دوں۔ مگر مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کسی مخفی طاقت نے میرے قدموں کو پکڑ لیا ہے۔ چاہنے کے باوجود میں آخری اقدام سے باز رہا۔ میں ریلوے اسٹیشن کے باہر آیا۔ میں اسٹیشن کی عقبی سڑک پر کھڑا تھا۔ لوگ ادھر سے اُدھر آتے جاتے نظر آرہے تھے۔ ”یہ لوگ کیا کرتے ہیں اور کہاں جا رہے ہیں“ میرے دل نے سوال کیا۔ اتنے میں ایک کم عمر خوش پوش آدمی ایک طرف سے دوسری طرف جاتا ہوا دکھائی دیا۔ میں بڑھ کر اس کے پاس پہنچا۔ سلام علیک کے بعد میں نے پوچھا: آپ کیا کام کرتے ہیں۔ میں کسی بنک میں کام کرتا ہوں۔ آدمی نے مختصر جواب دیا اور پھر تیزی سے آگے بڑھ گیا۔ وہ آدمی کسی بنک میں کلرک تھا۔ مگر اس نے ایسے پراعتماد لہجہ میں جواب دیا جیسے کہ اس کو کوئی بہت بڑی چیز ملی ہوئی ہو، جو شخص کم پر راضی ہو جائے اس کو کبھی زیادہ نہیں ملتا۔ انگریزی دور میں یہاں کے ایک صاحب خواجہ محمد بخش مزدور کی حیثیت سے آسٹریلیا گئے تھے۔ وہ واپس آتے تو لوگ ان کو محمد بخش آسٹریلیا کہتے تھے۔ ۱۹۲۵ میں انھوں نے ریلوے اسٹیشن کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader