Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

افغانستان کا سفر

Urdu book, p. 416

By Maulana Wahiduddin Khan

ہی بات کہتا ہے۔ ورنہ میری معلومات کے مطابق، ہندوستان کے تمام علما اور قائدین اس معاملے میں ذو الجہین ہو رہے ہیں۔ وہ ہندوستان میں براہ راست یا بالواسطہ پر تضادم اور ایجو کیشن کی بات کرتے ہیں، اور، جیسے ہی وہ کسی مسلم ملک کے ہوائی اڈہ پر اترتے ہیں ان کی زبان بالکل بدل جاتی ہے۔ یہ لوگ باہر کے مسلم ملکوں میں جو بات کہتے ہیں، وہی میں دونوں جگہ کہتا ہوں۔ البتہ ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ باہر کے مسلم ملکوں کے لئے ان کا ٹائپ دوسرا ہے اور ہندوستان کے لئے دوسرا۔ کابل سے ایک فارسی روزنامہ ہیواد نکلتا ہے۔ اس نے اپنے شمارہ ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۸ میں میرا انٹرویو شائع کیا۔ اس کے علاوہ ایک فلسطینی جو اسپین میں رہتے ہیں اور اپنی زبان بخوبی جانتے ہیں، انھوں نے بھی ہندوستانی مسلمانوں کے بارہ میں انٹرویو لیا۔ اس کو وہ اسپین کے بعض اخبارات میں شائع کریں گے۔ وہ اسپین ریڈیو میں کام کرتے ہیں اور بعض اسپینی اخبارات کے نامہ نگار ہیں۔ ان کا نام سعید کلی ہے اور وہ میڈرڈ میں رہتے ہیں۔ سعید علی صاحب نے اسپین میں اسلام کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں اسلام کی تبلیغ کے مواقع ہیں۔ کیوں کہ موجودہ نظام کے تحت وہاں ہر مذہب کو آزادی حاصل ہے۔ مگر اصل مشکل یہ ہے کہ اسپینی زبان میں اسلامی لٹریچر موجود نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ قرآن کا اسپینی ترجمہ کسی مسلمان کے ہاتھ کا کیا ہوا موجود نہیں۔ البتہ ایک ترجمہ ہے اور وہ اسپین کے مسیحی کا کیا ہوا ہے : لا يوجد في أسبانيا قرآن مترجم إلى الاسبانية على يد مسلمين۔ و لكن يوجد مترجم على يد مسيحي أسبان۔ ایک صاحب نے پیغمبر اسلام کی عظمت پر مقالہ پیش کیا۔ آپ کے ذریعہ دنیا میں اصلاح اور انقلاب کا جو دور آیا، اس کے متعلق انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ تمام نبیوں سے افضل تھے۔ آپ کا دین دوسرے تمام دینوں کے مقابلہ میں مکمل تھا۔ وغیرہ۔ میں نے ان کے مقالہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بطور واقعہ درست ہے کہ پیغمبر اسلام کے ذریعہ دنیا میں عظیم ترین اسلامی انقلاب آیا۔ مگر اس کی وجہ افضلیت اور اکثریت نہ تھی جس کو آپ نے بیان فرمایا ہے۔ یہ نتیجہ توحید تھا نہ کہ نتیجہ اکثریت۔ اصل یہ ہے کہ یہ تمام ترقیاں "توحید" کا نتیجہ ہیں۔ توحید ہی ہر قسم کی اصلاح و ترقی کا اصل سر چشمہ ہے۔ پہلے دور میں جو انبیا آئے ان کا دین بھی توحید کا دین تھا۔ انھوں نے بھی اسی توحید کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page