Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

یمن کا سفر

Urdu book, p. 475

By Maulana Wahiduddin Khan

نیز حکیمانہ دعوت کا عمل جاری رہنا ممکن نہیں ۔ ڈاکٹر محمد حسین صدیقی (ملک عبدالعزیز یونیورسٹی ، جدہ) نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کی نظر میں ان کی منفی تصویر (Negative image) بن گئی ہے ۔ اس صورت حال کو بدلنا اور لوگوں کی نظر میں مسلمانوں کی مثبت تصویر (Positive image) بنانا وقت کا سب سے بڑا کام ہے ۔ یہ عین وہی بات ہے جس کی الرسالہ مشن کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر محمد حسین صدیقی ہمارے اس مشن سے پوری طرح واقف ہیں ۔ میں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے ، مگر وہ اس وقت تک نامکمل ہے جب تک اس میں یہ دوسری بات شامل نہ کی جائے کہ تصویر کو بدلنے کا یہ کام خود مسلمانوں کو کرنا ہوگا ۔ اور یہ اس کے بغیر ممکن نہیں کہ مسلمان دوسروں کی ایذا رسانی پر ایک طرفہ طور پر صبر اور اعراض کی پالیسی اختیار کریں ۔ ۲۳ دسمبر ۱۹۸۸ کو شام کے اجلاس میں میں نے اپنا مقالہ (انگریزی) پڑھ کر سنایا ۔ سننے کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کی کاپی حاصل کرنا چاہا ۔ کانفرنس کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ مقالہ (دوسرے مقالوں کے ساتھ) کتابی مجموعہ میں شائع کیا جائے گا ۔ نیز اس کا مکمل ویڈیو ٹیپ بھی کانفرنس کے منتظمین کے پاس موجود ہے ۔ مقالہ کا عنوان یہ تھا : Dawah Activism: The Prophetic Method ۲۴ دسمبر کی شام کو "ورک شاپ" تھی ۔ اس میں کافی لوگ شریک ہوئے ۔ اس نشست کے ماڈریٹر ڈاکٹر عبدالرحیم الطالب (سوڈانی) تھے ۔ ایک اعتبار سے یہ "سوال و جواب" کی مجلس تھی ۔ سب کے سب پڑھے لکھے لوگ تھے ۔ پوری گفتگو نہایت سنجیدہ علمی انداز میں ہوئی ۔ ابتدا میں میں نے دعوت کے بارہ میں اپنے نقطۂ نظر کی کچھ مزید وضاحت کی ۔ اس کے بعد تحریری انداز میں سوالات آنا شروع ہوئے ۔ تقریباً دو درجن سوال آئے ۔ میں نے مختصر اور مثبت انداز میں سوالات کا جواب دیا ۔ یہ سوالات کس قسم کے تھے ، اس کا اندازہ کرنے کے لیے تین سوالات یہاں نقل کیے جاتے ہیں : 1. Please tell us which are the books in English that can enlighten the non-Muslims who are interested in accepting Islam.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page