یمن کا سفر
Urdu book, p. 476
By Maulana Wahiduddin Khan
2. We are having difficulty in doing Dawah work because of bad and wrong practices of Muslims. The religion of Islam teaches one thing and the Muslims do just against it. What is your answer to this pro- blem.
3. Could you explain how does one manage to awaken his or her spiritual consciousness.
۲۳ دسمبر کی شام کو کانفرنس ہال میں ایک اثر انگیز واقعہ پیش آیا۔ اسی روز میں نے اپنا ۴۵ منٹ کا مقالہ پڑھا تھا۔ جیسے ہی میں نے اپنا مقالہ ختم کیا ۔ سامنے کی نشستوں پر ایک امریکی نوجوان کھڑا ہو گیا۔ اس نے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں۔ اس نوجوان کو اسٹیج پر لایا گیا اور مالک کے پاس کھڑا کر کے اس سے کلمہ پڑھایا گیا۔ اس کے بعد انگریزی میں کلمہ شہادت کی تشریح بتائی گئی ۔ بعد کو اس نوجوان سے میری ملاقات ہوئی۔ اس نے اپنا نام مریو سرانو (Mario Serrano) بتایا۔ اس کی عمر ۲۳ سال تھی۔ اس نے بطور خود کچھ اسلام کا مطالعہ کیا تھا، مگر اسلام قبول کرنے کی بابت آخری فیصلہ اس نے کانفرنس میں میرا مقالہ سننے کے بعد کیا۔ اسی طرح امریکہ میں اور پوری دنیا میں ہر روز کچھ نہ کچھ افراد اسلام قبول کرتے رہتے ہیں۔ مگر یہ اسلام کی اپنی طاقت کے ذریعہ ہو رہا ہے، مسلمانوں کے کسی باقاعدہ تبلیغی عمل کا اس میں کوئی حصہ نہیں ۔ ۲۴ دسمبر کی شام کو آخری پروگرام تھا ۔ اس موقع پر امریکن مسلم کمیونٹی کے قائد امام ویلیس (وارث) محمد نے خطاب کیا۔ وہ باقاعدہ باڈی گارڈ کے ساتھ ہال میں داخل ہوئے ۔ وہ شکاگو سے خاص اسی شرکت کے لیے آئے تھے ۔ انھوں نے اسلامی عبادت کے موضوع پر تقریر کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کا مقصد مکمل لبریشن ہے۔ یعنی انسان کو ہر عملی یا فکری بندھن سے آزاد کر کے ایک خدا کا عابد بنانا۔ آخری تقریب سعودی عرب کے پرنس محمد الفیصل کی تھی ۔ وہ سعودی ایمبیسی (واشنگٹن) میں اسلامک افیرس شعبہ کے چیئرمین ہیں۔ مسلم ملکوں میں غالباً سعودی سفارت خانہ پہلا سفارت خانہ ہے جس نے اس قسم کا اسلامی شعبہ بڑے پیمانہ پر قائم کیا ہے۔ پرنس محمد الفیصل نے نہایت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader