Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 154

By Maulana Wahiduddin Khan

۲۹ جولائی کو ابھی ظہر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تھا کہ کمرہ کے دروازہ پر دستک ہوئی۔ سوٹ میں ملبوس ایک روسی اندر داخل ہوئے۔ آتے ہی انہوں نے اردو میں بولنا شروع کیا۔ ماسکو میں ایک اردو داں کو دیکھ کر مجھے بڑا تعجب ہوا۔ معلوم ہوا کہ یہ ڈاکٹر گولب یف (Isaac Golobyev) ہیں۔ انہوں نے ماسکو یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور پھر اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ وہ سوویت وومن کے ہندی ایڈیشن کے ایڈیٹر ہیں جو سوویت ناری کے نام سے نکلتا ہے۔ وہ ایک سے زیادہ بار انڈیا کا سفر کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو یونیورسٹی کے علاوہ روس کے اور بہت سے تعلیمی اداروں میں اردو پڑھانے کا انتظام ہے۔ میں نے پوچھا کہ آپ اردو پڑھا لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا" میں تو اردو کا دل دادو ہوں"۔ ہوٹل کے کمرہ سے ہم لوگ باہر نکلے تو دو روسی عورتیں گزر رہی تھیں ۔ وہ ڈاکٹر گولب یف کو جانتی تھیں۔ انھوں نے ہنستے ہوئے اپنی زبان میں کوئی بات کہی۔ ڈاکٹر گولب یف نے بتایا کہ وہ کہہ رہی ہیں : " اس غیر ملکی کو روسی زبان بہت اچھی آتی ہے"۔ انھوں نے بتایا کہ سوویت یونین میں ہر آدمی پڑھا لکھا ہے۔ سات سال کی عمر میں اسکول جانا لازم ہو جاتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ آپ مذہب میں عقیدہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا : مذہب میں عقیدہ نہیں رکھتا ہوں، مگر جو عقیدہ رکھتے ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ تین سال تک میں پاکستان میں تھا۔ میرے دفتر میں ایک مسلمان میرے ساتھ کام کرتا تھا" میں نے پاکستان میں مجبوراً روزہ رکھا۔ جب میرا ساتھی نہیں کھاتا تو میں کیسے کھا سکتا تھا۔" انھوں نے کہا۔ ۲۹ جولائی کو دوپہر بعد ڈاکٹر گولب یف کے ساتھ ہوٹل سے نکلا۔ انھوں نے ماسکو شہر کا مختلف حصہ دکھایا۔ اس مشاہدہ میں ماسکو ایک با عظمت شہر نظر آیا۔ اس کو دیکھ کر محسوس ہو رہا تھا کہ واقعۃً میں ایک سپر پاور کی راجدھانی دیکھ رہا ہوں ۔ ہم لوگ شہر دیکھنے کے لئے نکلے تو دھوپ ہو گئی۔ اس کی وجہ سے دیکھنے میں بڑی آسانی ہوئی ۔ میں نے پوچھا کہ دھوپ کو روسی زبان میں کیا کہتے ہیں۔ انھوں نے ایک کاغذ پر اپنے قلم سے یہ الفاظ لکھے : سون تے۔ اسی طرح میں نے ان سے پوچھا کہ ماسکو بڑا ہے (Moscow is great) کوروسی میں کس طرح کہیں گے۔ انھوں نے کہا : مسکو اولی کیا۔ کریمیلن کو زیادہ تفصیل کے ساتھ دیکھا۔ یہ دہلی کے لال قلعہ کی مانند اس سے نہ زیادہ بڑا ایک علاقہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page