Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)
A new USSR is emerging
Urdu book, p. 177
By Maulana Wahiduddin Khan
اگر آپ ایک ملین ڈالر خرچ کرکے بید کی ایک چھڑی حاصل کریں تو یہ پانا نہیں ہوگا۔ وہ کھونے کی بدترین شکل ہوگی۔ کوئی بڑا اقدام صرف اس وقت بڑا ہے جب کہ وہ نتیجہ خیز بھی ہو۔ جو اقدام بظاہر بڑا ہو مگر نتیجہ کے اعتبار سے وہ چھوٹا ہو، وہ اقدام نہیں بلکہ خودکشی کی چھلانگ ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ روس نے ایک غلط اقدام کیا مگر ۷۳ سال بعد وہ غلطی کا اعتراف کر کے اس سے لوٹ آيا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی قیادت ۷۷ سال سے ایک کے بعد ایک غلط اقدام کر رہی ہے، مگر اب تک اسے غلطی کے اعتراف کی توفیق نہ ہوسکی۔ کیسے عجیب ہوں گے وہ اصحاب ایمان جو اصحاب الحاد سے بھی کم اعتراف کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader