United Nations High Commissioner for Refugees
Urdu book, p. 196
By Maulana Wahiduddin Khan
پر کپڑے کی خریداری کرنی پڑتی ہے۔ یہ خریداری امریکہ کے علاوہ بہت سے باہر کے ملکوں سے بھی ہوتی ہے۔ اس کام کے لئے اس کمپنی کو ایک بائر (Fabric Buyer) درکار تھا۔ مروین نے لائق آدمی کی تلاش کے لئے فورا ًی کے ایک بڑے کنسلٹنٹ (Jack H. Lane Agency) کو ہائر کیا۔ اس کمپنی نے ملک بھر میں تحقیق کر کے معلوم کیا کہ کون شخص ہے جو اس کام کے لئے موزوں ہے۔ اس کو معلوم ہوا کہ صغیر اسلم صاحب اس کام کے لئے موزوں ترین آدمی ہیں۔ اس کے بعد اس نے ان کمپنیوں کے پتے معلوم کئے جن سے صغیر اسلم کا اپنے کپڑے کی بزنس کے سلسلہ میں بار بار سابقہ پیش آتا ہے۔ جیک لین نے ان کمپنیوں سے ربط و تماس کر کے ان کی رائے صغیر اسلم صاحب کے بارہ میں معلوم کی۔ ان کے جوابات کی فوٹو کاپی صغیر اسلم صاحب کو بھیجتے ہوئے جیک لین نے صغیر اسلم صاحب کو یہ پیش کش کی کہ وہ مروین کمپنی کے اس عہدہ کو قبول کر لیں۔ امریکی تاجروں نے صغیر اسلم صاحب کے بارہ میں جو رائیں دیں، ان میں سے چودہ رایوں کو میں نے پڑھا۔ چند خطوط کے بعض الفاظ یہاں نقل کئے جاتے ہیں: 1. One of the most astute buyers. Integrity without question. Works hard and intelligently. Far above average. Well organized. World recommend him 101%. 2. Aslam is the Number one buyer in the country. 3. He is knowledgeable, well informed and most important - uncorrup- tible. 4. He is fair and honest. He gets the last drop of blood for his company. 5. If he says something, you can believe him. 6. Never in my experience in the agency business have I had references that were as outstanding as the ones I received on you. آخری ریمارک جیک لین کا ہے جس نے مختلف لوگوں سے رائیں طلب کی تھیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص اگر لیاقت کا ثبوت دے تو وہ کس طرح ہر ملک اور ہر قوم میں اپنے لئے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے۔ لائق آدمی کے لئے اس دنیا میں کوئی بھی دروازہ بند نہیں۔ نومبر کے آخری جمعہ کی نمازیں اسلامک سوسائٹی آرچ کاونٹی کی مسجد میں پڑھیں۔ میں وہاں پہنچا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader