ایک سفر
Urdu book, p. 28
By Maulana Wahiduddin Khan
رہ کر اپنا کام جاری رکھنا ہے۔ انشاء اللہ لوگوں کی یہ بے جا بد گمانیاں اپنے آپ ختم ہو جائیں گی۔ ایک تعلیم یافتہ عرب نوجوان نے کہا کہ میں نے آپ کی تمام عربی کتابیں پڑھی ہیں۔ میں نے پوچھا کہ ان کتابوں کے پڑھنے سے آپ پر کیا اثر ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ان کتابوں نے مجھ کو نہایت اونچے مقام تک پہنچا دیا (انہار فعتنی الی مقام عظیم)۔ ایک عرب نوجوان نے کہا کہ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جس میں بڑی تعداد میں غیر مسلم یوروپین موجود ہیں۔ میں ان کو آپ کی انگریزی کتابیں پڑھارہا ہوں۔ ایک مسیحی خاتون جو مذکورہ کمپنی میں سیکریٹری کے درجہ پر ہیں۔ ان کو ” پر افت آف ریو لیوشن “ انھوں نے پڑھنے کے لئے دی۔ اس کو پڑھ کر خاتون نے جو کچھ کہا وہ عرب نوجوان کے الفاظ میں یہ تھا کہ میں نے جو کتا بیں پڑھی ہیں ، ان میں یہ بہترین کتاب ہے (انہ احسن كتاب قرأته) ایک مجلس میں ایک عرب نوجوان نے دعوت کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ تکمیلی اعتبار سے اسلامی دعوت کے چار مراحل ہیں۔ اعلان ، ہجرت ، جہاد ، حکومت ۔ میں نے کہا کہ اسلامی دعوت کی یہ تعبیر صحیح نہیں۔ صحیح تعبیر وہ ہوتی ہے جو دوسرے متعلق حقائق سے نہ ٹکرائے ، جب کہ یہ تعبیر دوسری معلوم حقیقتوں سے ٹکرارہی ہے۔ مثلاً ہمارے عقیدہ کے مطابق ، تمام انبیاء کامل معنوں میں داعی تھے۔ مگر اس تعبیر میں بیشتر انبیاء ناقض داعی قرار پاتے ہیں۔ کیوں کہ ان کی دعوت ان چاروں مراحل سے نہیں گزری۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا نے بغیر کسی مخاطب امتوں کو جو عذاب دیا وہ عین عدل تھا۔ مگر اس تعبیر میں وہ غیر عادلانہ قرار پاتا ہے۔ کیوں کہ اس کے مطابق بیشتر مثالوں میں خدا نے ان قوموں کو قبل از وقت عذاب دے دیا۔ اصل یہ ہے کہ دعوت تمام تر اعلان ہی کا نام ہے۔ البتہ اعلان کے شرائط ہیں مثلاً مدعو کے لئے خیر خواہ ہونا ، اس کی ایذا پر صبر کرنا ، اس کی سرکشی کے باوجود مسلسل اس کو پکارتے رہنا۔ اس کی اپنی لغت میں دعوت کو اس کے لئے قابل فہم بنانا ، مدعو سے اجر دنیوی کا طالب نہ ہونا وغیرہ۔ اسی کا نام دعوت ہے۔ اس کے بعد ہجرت ، یا جہاد ، یا قتال ، یا حکومت جیسے واقعات جو کبھی پیش آتے ہیں اور کبھی پیش نہیں آتے ، وہ سب تاریخ کے مراحل ہیں نہ کہ دعوت کے مراحل۔ ایک مجلس میں موجودہ زمانہ کی اسلامی تحریکوں کا ذکر آیا۔ پھر یہ سوال ہوا کہ یہ تمام تحریکیں اپنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader