ایک سفر
Urdu book, p. 361
By Maulana Wahiduddin Khan
جارہے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس جہاز میں کافی ہندوستانی مسافر ہوتے ہیں۔ اس کا محرک تجارت تھا۔ تجارتی مفاد کی بنا پر جہاز کے ذمہ داروں نے اپنے اعلانات کی زبان میں ہندی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجارتی محرک لوگوں کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنے گاہک کی زبان میں بولیں۔ حق کے حاملین کے لئے دعوت کا محرک اتنا طاقت ور نہ بن سکا کہ وہ مدعو کی زبان میں بولنے کا اہتمام کریں۔ جہاز میں انگریزی روزنامہ (Emirates News) کا شمارہ ۱۴ اکتوبر دیکھا۔ اس کے صفحہ آخر پر کویت کے شاہی خاندان کی ایک خاتون (سعد عبداللہ السالم الصباح کی اہلیہ) کا انٹرویو تھا۔ انھوں نے کہا کہ کویت پر عراق کے حملے نے اختلافات ختم کردئے۔ ہمارے عوام کو باہم قریب کر دیا۔ اس قسم کی تربت صرف اقتصادی خوشی حالی سے پہلے تھی جب کہ لوگ کچے گھروں میں رہتے تھے: The invasion brought our people close together. Such a closeness existed only before the economic boom when people lived in mud houses. (p. 12) اس کو میں نے پڑھا تو میری زبان پر یہ الفاظ آگئے مصیبت کے وقت تو حیوانات بھی اپنا اختلاف ختم کر دیتے ہیں۔ انسان کی صفت یہ ہے کہ وہ خوش حالی اور اقتدار کے وقت اپنے اختلافات کو ختم کر دے۔ دبئی کا انگریزی روزنامہ گلف نیوز (۴ اکتوبر) دیکھا۔ اس میں مختلف ملکوں کی خبر کے لئے صفحات مقرر تھے، مثلاً عرب امارات ، مڈل ایسٹ ، یو نائٹڈ کنگڈم، ایسٹ ایشیا ، یو ایس اے ۔ امریکہ کے صفحہ پر ایک تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ عورتوں اور مردوں کی بھیڑ اپنے ہاتھ میں بڑے بڑے لفافے لئے ہوئے ہے اور ان کو ایک خاص ڈاک خانہ میں جلد از جلد پوسٹ کر دینے کی منتظر ہے۔ تصویر کے نیچے لکھا ہوا تھا: Crowds of people wait in line to mail applications for a lottery of 40,000 Green Cards at the Merrifield post office in suburban Virginia. The State Department is accepting the first 40,000 applications that arrive at its special post office box after 12 a.m. today in the first of three annual massive giveaways of Green Cards on a first come first serve basis — Reuter.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader