Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

لاہور میں اجتماعی پروگرام

Urdu book, p. 399

By Maulana Wahiduddin Khan

کا سلسلہ شروع ہوتا ہے وہاں ایک مسجد بنی ہوئی ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد مسجد ہے۔ اس مسجد کا فرش پورا نمک کا ہے۔ اس کی دیواروں میں جو اینٹیں لگی ہوئی ہیں وہ بھی سب نمک ہیں۔ یہ مسجد ۱۵ سال پہلے بنائی گئی تھی۔ ۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ کو میں دہلی واپس پہنچا میں پاکستان میں صرف ویزا کی مدت کے بقدر رہ سکتا تھا۔ ہندوستان میں میرے قیام کے لئے بظاہر اس قسم کی کوئی تحدید نہیں ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ یہاں بھی میرا ٹھہرنا ایک محدود مدت تک ہی کے لئے ہے۔ اس کے بعد میرے لئے آخری روانگی کا وقت آجاۓ گا۔ موجودہ سواری نے مجھے دہلی ایئر پورٹ پر اتارا ہے، اگلی سواری مجھے کہاں اتارے گی، اس کا علم اللہ کے سوا کسی اور کو نہیں ۔ کیسا عجیب مرحلہ حیات پیش آچکا ہے، کیسا عجیب مرحلہ حیات پیش گم ہو کر رہ گئی ہیں ، یہ عیب رخ یار آنے والا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page