Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 490

By Maulana Wahiduddin Khan

قاہرہ میں عرب نوجوانوں کا ایک بڑا حلقہ بن گیا ہے جو الرسالہ کے مشن سے گہری شیفتگی رکھتا ہے اور اس کے لئے عملاً کوشاں ہے۔ ان کی مختلف سرگرمیوں میں سے ایک یہ ہے کہ انھوں نے الرسالة للاعلام الدولی (مدینۃ نصر ، قاہرہ) کے نام سے ادارہ قائم کیا ہے۔ وہ مستقل طور پر الرسالہ مطبوعات کو عربی میں منتقل کرنے اور اس کو چھاپنے کا انتظام کر رہا ہے۔ (ٹیلی فون: ۲۶۲۳۱۰۵ ، ۲۶۲۸۴۹۹ ، ۲۶۲۲۳۳۰) انھوں نے دین کامل کو الدین الکامل کے نام سے ۱۰۰ صفحات پر شائع کیا ہے۔ اسی طرح وہ تقریباً ۲۰ کتابیں چھپوا چکے ہیں اور کئی کتابیں اس وقت زیر تیاری ہیں۔ پمفلٹ کی صورت میں وہ مستقل کتابچے تیار کر کے چھاپ رہے ہیں جن کی تعداد پندرہ تک پہنچ چکی ہے۔ قاہرہ کے ایک ادارہ دار الصحوۃ للنشر والتوزیع (ٹیلی فون: ۷۱۴۰۰۴۷ ، ۹۸۷۹۲۴) نے اسلامی مرکز کی مختلف کتابوں کے عربی ترجمے شائع کئے ہیں۔ ۱۹۹۲ء میں انھوں نے "خلج ڈائری کا عربی ترجمہ (مع اضافہ) شائع کیا ہے جو ۱۲۸ صفحہ پر مشتمل ہے۔ اس کا نام یومیات حرب الخلیج ہے۔ اور اس کا سب ٹائٹل ہے: ليس التاريخ مجرد قصة لاحداث مضت ۔ بل التاريخ سجل حافل بالعب و الدروس للحاضرو المستقبل ۔ ایک مجلس میں ایک صاحب نے اس حدیث کا تذکرہ کیا کہ من جرّ ازاره خیلاء... میں نے اس کے جواب میں کہا کہ اس حدیث میں کلیدی لفظ خیلاء ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اصل بری چیز کبر ہے۔ اگر آپ اپنی ازار اوپر باندھیں مگر دوسری چیزوں کی بنیا د پر کبر کی نفسیات آپ کے اندر پائی جائے تو گویا یا کہ ظاہری صورت نہ ہونے کے باوجود اصل حقیقت آپ کے اندر موجود ہے۔ اس پر حاضرین میں سے ایک عرب نے کہا کہ آج اگر اس بات کو کہنا ہو تو شاید اس طرح کہنا زیادہ بامعنی ہوگا کہ : من اشترى سيارة مرسيدس خیلاء فهو... ۲۹ ستمبر کو عصر کی نماز قاہرہ کی مسجد الامین (شارع اسماعیل صبری پاشا) میں پڑھی۔ یہ ایک چھوٹی مگر صاف ستھری مسجد تھی ۔ اس کے ایک گوشہ کو نمبر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا ۔ مسجد کے اندر در المارخ میں) مجلد عربی کتا میں رکھی ہوئی تھیں ۔ یہ کتابیں تفسیر ، حدیث ، فقہ ، علم العقائد اور غیر سے تعلق رکھتی تھیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page