ایک سفر
Urdu book, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
مسلمان ہر طرف مشکلات و مسائل سے گھیرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لیکن اگر ان کے معاملہ کو دعوت کی امکانات، کے نقطہ نظر سے دیکھے تو معلوم ہوگا کہ مسلمانوں کے لئے آج کی دنیا میں دعوت کے نئے شاندار مواقع کھل گئے ہیں جن کو استعمال کرکے وہ اسلام کا نیا مستقبل بنا سکتے ہیں، اور اسی کے ساتھ خود اپنا مستقبل بھی۔ ایک زاویہ نگاہ سے دیکھنے میں مسلمان تاریخ کا معمول نظر آتے ہیں۔ مگر دوسرے زاویہ نگاہ سے دیکھے تو مسلمان تاریخ کا عامل بننے کے مقام پر کھڑے ہوئے نظر آئیں گے۔ چھ گھنٹہ کی مسلسل پرواز کے بعد جہاز کے اناؤنسر نے اپنے اعلان میں بتایا کہ سوف تھبط الطائرۃ جلد ہی جہاز زمین پر اتریگا، اس جہاز کے کیپٹن (قائد الطیارۃ) ایک عرب عصام الناصر تھے۔ جہاز ایئر پورٹ کے علاقہ میں داخل ہوا تو میں نے سوچ کہ دیکھوں وہ جہاز کو کس طرح اتارتے ہیں۔ کیوں کہ جہاز میں سب سے زیادہ مشکل کام لینڈنگ ہوتا ہے۔ بعض پائلٹ جہاز کو اس طرح اتارتے ہیں جیسے اس کو زمین پر گرا دیا جائے، مگر عصام الناصر نے جہاز کو اس طرح اتارا کہ کوئی جھٹکا نہیں لگا اور جہاز تقریباً غیر محسوس طور پر زمین پر اتر کر دوڑنے لگا۔ ایران ۔ عراق جنگ نے عرب ملکوں کی مالیات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ مگر اس نقصان میں فائدے کے بھی کچھ پہلو ہیں۔ اس نے انھیں جگہ دیا ہے۔ وہ اپنے نوجوانوں کو ہر قسم کی اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں ۔ تاکہ وہ بیرونی ملکوں کے ماہرین سے مستغنی ہوسکیں۔ عمان ایئر پورٹ ایک چھوٹا سا ایئر پورٹ ہے مگر خوبصورت ہے۔ اس کا نام مطار الملکہ علیاء الدول ی (Queen Alia International Airport) ہے۔ اسی طرح دہلی کے ہوائی اڈہ کا نام اند را گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اس طرح کا نام پسند نہیں۔ ہوائی اڈوں کے نام سادہ طور پر دہلی ایئر پورٹ یا عمان ایئر پورٹ ہونے چاہئیں۔ اردن ایک چھوٹا ملک ہے۔ اردن ایئر لائن بھی ایک چھوٹی ایئر لائن ہے، مگر اس کی ہر چیز ایئر انڈیا سے بہتر نظر آئی۔ اس کا راز یہ نہیں ہے کہ اردن، ہندوستان کے مقابلہ میں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ اس کا ایک سبب یہ ہے کہ اردن کی ہر چیز مغربی ملکوں سے آئی ہوئی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہاں وہ کرپشن نہیں ہے جو موجودہ ہندوستان کی سب سے بڑی خصوصیت بن چکا ہے۔ ہندوستان ٹائمز ۱۲ اگست ۱۹۸۶ کے صفحہ اول پر ایک روسی جہاز کی تصویر نمایاں طور پر چھپی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader