Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوئی تھی ۔ اس تصویر کے نیچے حسب ذیل الفاظ درج تھے : وزیر اعظم راجیو گاندھی ایک روسی جہاز سے واپس آئے۔ کیوں کہ ایئر انڈیا کے جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس میں وہ پر اگ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس واقعہ پر تبصرے شروع ہوئے۔ ہندوستان ٹائمس (۱۸ اگست ۱۹۸۶) صفحہ ۹ پر ایک تبصرہ میں کہا گیا تھا : ایک بیرونی سفر میں وزیر اعظم کے جہاز میں ایئر کنڈیشننگ کا نظام خراب ہو گیا۔ ایک اور موقع پر ان کے جہاز میں کوئی اور خرابی پیدا ہو گئی اور وہ ایک بیرونی سرزمین میں تین گھنٹے کے لئے رکنے پر مجبور ہو گئے۔ اب ان کے جہاز کے ایک انجن میں آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہوا اور وہ ماسکو کی طرف موڑ دیا گیا اور وزیر اعظم ایک روسی جہاز میں دہلی واپس آئے۔ کیا ایئر انڈیا میں کارکردگی کا معیار یہی ہے ۔ میرا تجربہ ہے کہ بہت سے چھوٹے ملکوں کا معیار کار کردگی ہندوستان سے نمایاں طور پر بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان ملکوں میں وہ کر پشن نہیں جو آج ہندوستان کے ہر شعبہ میں آخری حد تک سرایت کر گیا ہے۔ اردن ایک چھوٹا ملک ہے ۔ ۱۹۶۷ کی جنگ میں اس کے رقبہ کا ۶ فی صد حصہ اسرائیل کے قبضہ میں چلا گیا ۔ یہ ۶ فی صد حصہ اردن کی زرعی زمین کا ۵۰ فیصد حصہ تھا۔ عمان اردن کی راجدھانی ہے اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ پورا شہر پہاڑیوں پر آباد ہے۔ یہ ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں قبل مسیح زمانہ کے آثار اب تک کھنڈر کی صورت میں موجود ہیں ۔ ۶۳۵ ء میں یزید بن ابی سفیان نے عمان کو فتح کر کے اس کو اسلامی مملکت میں شامل کیا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page