Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 571

By Maulana Wahiduddin Khan

اس وقت ایک تجربہ گزرا ۔ اس کے بعد میں نے کہا ۔ اس دنیا میں انسان کے لئے قابل حصول لذت صرف ایک ہے۔ وہ ہے اللہ کی یاد میں رونا۔ اللہ کی یاد میں رونا انسانی روح کے لئے لذت اس لئے ہے کہ وہ خدائے کامل سے قربت کا لمحہ ہوتا ہے۔ اس کے سوا جن چیزوں کو انسان لذت سمجھے ہوئے ہے وہ فریب لذت ہیں نہ کہ حقیقی معنوں میں لذت۔ رات کو ۱۲ بج کر دس منٹ پر جہاز دہلی کے ہوائی اڈہ پر اتر گیا۔ شمسی کیلنڈر کے اعتبار سے ہم جنوری کی آٹھویں تاریخ میں داخل ہو چکے تھے ۔ اسی طرح ایک دن ختم ہو کر دوسرا دن آتا رہے گا۔ یہاں تک کہ وہ آخری دن آ جائے گا جب کہ انسان محدود دنیا سے نکل کر ابدی دنیا میں داخل ہو جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page