ایک سفر
Urdu book, p. 61
By Maulana Wahiduddin Khan
انھوں نے کہا کہ اس ’’ تعمیری لاوا‘‘ کو پکانے کے لئے الرسالہ کا مسلسل جاری رہنا ضروری ہے ، پھر آپ نے اپنے بعد اس کا کیا انتظام کیا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ مشن آج بھی اللہ کی مدد سے جاری ہے ، اور آئندہ بھی اللہ نے چاہا تو اسی کی مدد سے وہ جاری رہے گا ۔ تاہم اسباب کے درجہ میں میں کہہ سکتا ہوں کہ جس قسم کے افراد دوسری تحریکوں کے پاس ہیں اور ان تحریکوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس قسم کے افراد ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔ پھر جس درجہ کے افراد دوسری تحریکوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسی درجہ کے افراد اس تحریک کو کیوں جاری نہیں رکھ سکتے ۔ اس کانفرنس میں میں نے کوئی مقالہ پیش نہیں کیا۔ یہ کانفرنس مقالات کے لئے نہیں تھی، اس میں کسی کا بھی کوئی مقالہ پیش نہیں ہوا۔ اس کانفرنس کا خاص موضوع دو چیزوں پر غور کرنا تھا۔ ایک مختلف علاقوں میں بننے والے مسلمانوں کا اتحاد۔ دوسرے، عالم اسلام کو پیش آنے والے خطرات و مسائل۔ لوگوں نے اپنے اپنے ذہن کے مطابق مختلف باتیں کہیں۔ میری رائے یہ تھی کہ مسلم دنیا کا اتحاد محض ایک کانفرنس کر کے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ اس کے لئے مستقل اور متواتر کوشش کرنا ہوگا۔ اس کوشش کا خاص نکتہ یہ ہونا چاہئے کہ مسلمانوں کے اندر یہ فن بنایا جائے کہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہو نا جانیں ۔ اس دنیا میں کبھی اتحاد کی بنیاد پر اتحاد نہیں ہوتا بلکہ اختلاف کی بنیاد پر اتحاد ہوتا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان اس نکتہ سے بے خبر ہیں۔ اس لئے وہ جگہ جگہ لڑرہے ہیں۔ وہ اعراض کرنے والی باتوں میں ٹکرائو کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے اندر جس دن ’’ اختلاف کے باوجود اتحاد‘‘ کا مزاج آجائے گا اسی دن ان کے درمیان عملاً اتحاد د قائم ہو چکا ہوگا۔ خطرات و مسائل کے بارے میں میں نے کہا کہ خطرات و مسائل اگرچہ بظاہر ہمارے باہر نظر آتے ہیں ۔ مگر خطرات و مسائل کے اسباب ہمارے اپنے اندر ہیں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی بے شعوری ، ان کے اندر مقابلہ کی استعداد کی کمی ، ، زمانی قوت میں ان کا پیچھے ہو جانا ، یہ اصل اسباب ہیں جنھوں نے موجودہ مسلمانوں کو ہر جگہ خطرات و مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس لئے اس بظاہر بیرونی مسئلہ کے لئے بھی ہمیں سب سے زیادہ اپنے داخلی محاذ پر محنت کرنا چاہئے۔ ہوٹل کے طعام گاہ میں ایک میٹر پر ہم تین آدمی دن کا کھانا کھا رہے تھے۔ میرے سوا ایک شارحہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader