ایک سفر
Urdu book, p. 624
By Maulana Wahiduddin Khan
بند کر دیئے گئے ۔ قریب تھا کہ جہانہ اپنے سفر پر روانہ ہو۔ اچانک معلوم ہوا کہ ایک صاحب (مسٹر نریندر ) بھی جہاز کے اندر بند ہوگئے ہیں جو وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے نہیں تھے اور صرف پہنچانے کے لئے جہاز کے اندر داخل ہو گئے تھے۔ اس علم کے فورا بعد ہوائی جہاز کے اندر اور باہر تیزی سے حرکت شروع ہوگئی۔ مخصوص سیڑھی واپس لائی گئی۔ جہانہ کا پچھلا دروازہ دوبارہ کھولا گیا۔ اور مذکورہ صاحب جہاز کے باہر تشریف لائے (ملاحظہ ہو ذیل کی تصویر جو ہندوستان ٹائمس ۵ جون ۱۹۹۳ اسے لی گئی ہے)۔ جس ملک میں وزیر اعظم تک کے معاملہ میں کارکردگی کا یہ حال ہو، اس ملک میں عوام کو اگر سرکاری شعبوں میں ناقص کارکردگی کا تجربہ ہو تو اس پر نہ تعجب کرنے کی ضرورت ہے اور نہ افسوس کرنے کی ضرورت۔ اس سفر میں میرے ساتھ ڈاکٹر شفا فی آتنیں خاں بھی ہیں۔ روم سے میلان کے لئے روانگی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader