ایک سفر
Urdu book, p. 626
By Maulana Wahiduddin Khan
۴۳/۴۴) مگر آخر کار صحیح بخاری دنیا کی مقبول ترین کتاب بن گئی۔ اسی طرح انشاء اللہ ابتدائی مخالفتوں کے بعد وہ وقت آئے گا جب یہ غبار ہٹے اور میری تحریریں مقبول عام تحریریں بن جائیں۔ مسیحیوں میں ایک سینٹ ایجی ڈلیو (Egidio) گزرے ہیں۔ ان کا ابتدائی نام البرنو (Gil Alvarez Carrillo de Albornoz) تھا۔ وہ ۱۳۱۰ء میں اسپین میں پیدا ہوئے، ۱۳۶۷ء میں اٹلی میں ان کی وفات ہوئی۔ انھوں نے سپاہی کی حیثیت سے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ چرچ سے وابستہ ہو گئے اور کارڈینال کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ اس زمانہ میں بعض وجوہ سے پوپ یاز دہم (Pope Gregory XI) کو روم چھوڑ کر فرانس کے شہر اوگنین (Avignon) چلا جانا پڑا تھا۔ سینٹ ایجی ڈلیو اپنی خصوصی کوشش سے پوپ کو دوبارہ روم واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔ انھیں سینٹ ایجی ڈلیو کے نام سے ایک مسیحی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر روم میں ہے۔ اس کا نام کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈلیو (Community of S. Egidio) ہے۔ میلان کی انٹرنیشنل کانفرنس اسی کمیونٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔ یہاں کی تاریخی شخصیتوں میں سے ایک گیان گالیز وو سکونتی (Gian Galeazzo Visconti) ہے ۔ وہ ۱۳۵۱ء میں میلان میں پیدا ہوا ۔ پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر ۳ ستمبر ۱۴۰۲ء کو اچانک اس کی وفات ہو گئی۔ گیان گالیزو کا والد میلان کا نواب تھا۔ والد کی وفات کے بعد میلان کی سیاسی تقسیم ہوئی۔ نصف حصہ گیان گالیزو کو ملا اور بقیہ نصف اس کے بھائی بر نابو (Bernabo) کے پاس رہا۔ برنابو نے فرانس سے تعلقات پیدا کر کے اپنی طاقت بڑھانا شروع کیا۔ اس کو گیان گالیزو نے اپنے لئے ایک سیاسی خطرہ سمجھا، اس نے گھات لگا کر برنابو کو گرفتار کر لیا اور اس کو قید خانہ میں ڈال دیا۔ برنابو ایک سال کے اندر ہی قید خانہ میں مر گیا۔ کہا جاتا ہے کہ گیان گالیزو نے اس کو زہر دیکھر مروایا تھا۔ اب گیان گالیزو کے لئے میدان خالی تھا۔ اس نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ اس نے پورے شمالی اٹلی میں غالب حیثیت حاصل کر لی۔ اپنی غیر معمولی صلاحیت کی بنا پر وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader