Urdu book · صومِ رمضان

صومِ رمضان

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

مرضی سے نہیں کھا سکتے، یہاں تم اپنی مرضی سے نہیں پی سکتے، یہاں تم اپنی مرضی سے نہیں بول سکتے، یہاں تم کو خدا کی مرضی کے مطابق رہنا ہے، نہ کہ خود اپنی مرضی کے مطابق، یہ کوئی سادہ بات نہیں۔ اس قسم کی روزہ دارانہ زندگی صرف اُس وقت ممکن ہے، جب کہ انسان، خدا کو معرفت (realization) کے درجے میں پائے۔ وہ اس حقیقت کو دریافت کرے کہ خدا کی اس دنیا میں بے قید زندگی گزارنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ خدا کی اس دنیا میں کامیابی کا راز پابند زندگی میں ہے، نہ کہ بے قید زندگی میں۔ رمضان کا مہینہ درحقیقت تزکیۂ نفس (purification of soul) کا مہینہ ہے۔ رمضان کے مہینے کا یہ تقاضا ہے کہ آدمی اپنی زندگی پر پھر سے غور (reassessment) کرے، وہ اپنے معاملات کا ازسرنو جائزہ لے، وہ اپنی دینی اور دعوتی زندگی کی ازسر نو منصوبہ بندی (replanning) کرے، وہ اپنے دل و دماغ کی پھر سے تطہیر کرے، وہ اپنے اندر ایک نئی شخصیت کی تعمیر کرے، وہ دینی اور روحانی اعتبار سے، پورے معنوں میں، اپنا اور ہال (overhaul) کرے یہی تزکیۂ نفس ہے اور یہی رمضان کا اصل مقصد ہے۔ جو شخص اس طرح رمضان کے شب و روز گزارے، وہی وہ شخص ہے جس نے رمضان کے مہینے کو پایا۔ اُسی شخص کا روزہ حقیقی روزہ ہے جو اس معنی میں اُس کے لیے تزکیۂ نفس کا ذریعہ بن جائے۔ تزکیۂ نفس مومن کے لیے ایک مستقل عمل ہے۔ وہ مومن کی زندگی میں روزانہ جاری رہتا ہے۔ لیکن رمضان کے مہینے میں مزید شدت کے ساتھ تزکیۂ نفس کے اس عمل کو انجام دینا ممکن ہو جاتا ہے۔ بے روح عبادت حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کم من صائمٍ ليس له من صيامه إلا الظَّمأُ ، وكم من قائمٍ ليس له من قيامه إلا السَّهر (سنن الدارمی، کتاب الصوم) یعنی بہت سے روزے دار ایسے ہیں جن کو اپنے روزے سے (بھوک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page