Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 148

By Maulana Wahiduddin Khan

۲۔ الرسالہ اردو کا مطلب چند دن پہلے ایک صاحب کے ذریعہ معلوم ہوا، یعنی سب سے اچھا رسالہ۔ مجھ کو تعجب اس بات پر ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو اچھا کہے، وہی تو سب سے زیادہ برا ہوتا ہے۔ پھر بھی آپ نے عالم ہونے کے باوجود اتنا فخر والا نام کس طرح رکھ لیا۔ اس کی وضاحت کریں۔ (شاہ عمران حسن، مونگیر، بہار) جواب پہلے سوال کا جواب الرسالہ میں شائع ہو چکا ہے۔ عرض یہ کہ غیر مسلموں کو دعوت دینی ہے وہ مسلمانوں کی صالحیت کی طرف نہیں ہے بلکہ اللہ کی طرف ہے۔ چنانچہ علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ دعوت و تبلیغ کے لئے مسلمانوں کا اصلاح یافتہ ہونا شرط نہیں۔ ملاحظہ ہو تفسیر القرآن العظیم لابن کثیر، الجزء الاول، صفحه ۸۵۔ دوسرے سوال کے جواب میں عرض ہے کہ الرسالہ کا مطلب سب سے اچھا رسالہ نہیں ہے۔ رسالہ کیلئے عربی زبان میں مجلہ یا جریدہ کا لفظ آتا ہے۔ رسالہ کا معنی عربی زبان میں پیغام (message) کے ہیں۔ الرسالہ کا مطلب پیغام (The message) ہے۔ اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ جن صاحب نے آپ سے مذکورہ بات کہی ، ان کو بتائیے کہ اس طرح کی بات تنقید نہیں ہے بلکہ غلط الزام ہے۔ اسلام میں تنقید کرنا جائز ہے مگر غلط الزام لگانا یقینی طور پر اسلام میں جائز نہیں۔ سوال اسلام چونکہ ایک دین فطرت ہے اور رب العزت نے اس کو انسان کی طبیعت کے عین مطابق بنایا ہے ۔ یہ دین باقی ماندہ ادیان پر غالب ہے۔ آپ متشددانہ طرز عمل کے خلاف ہیں۔ ایسی حالت میں چوری کرنے والے یا شراب پینے والے کو شرعی سزا کیسے دی جائے گی؟۔ (محمد ادریس ٹاك ، کشمیر، پن 1923303) جواب اسلام بلاشبہ دین فطرت ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے ادیان خلاف فطرت تھے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page