Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 155

By Maulana Wahiduddin Khan

سرمایۂ درکار ہے اور سچائی آدمی کو یہی یقین دیتی ہے۔’’میں نے سچائی کو پالیا‘‘ یہ یقین صرف کسی ایک چیز پر قائم ہوسکتا ہے، نہ کہ متعدد چیزوں پر۔ انسانی سماج میں ایکتا بلاشبہ ضروری ہے۔ مگر یہ ایکتا میں بھی سچاتم بھی سچے، جیسے مصنوعی نظریے پر قائم نہیں ہوسکتی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کا حقیقی ذریعہ یہ ہے کہ اخلاقی تقاضہ کے تحت ہر ایک دوسرے کو قابلِ عزت سمجھے۔ میرے نزدیک مذہبی اتحاد کا درست فارمولا یہ ہے...... ایک کی پیروی کرو اور ہر ایک کی عزت کرو: Follow one, and respect all. سوال کیا دماغی صلاحیتیں خدا داد ہوتی ہیں یا کسبی؟۔ انسانی دماغ محدود ہے یا غیر محدود۔ کیا ایک انسان تمام علوم کو اپنے ذہن میں سمیٹ سکتا ہے۔ انسانی دماغ اصلاً ہے کیا؟۔ براۓ مہربانی آپ اپنے مطالعہ کی روشنی میں انسانی دماغ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کے بارے میں ہم کو مطلع فرمائیں۔ (محمد مجاہد الدین ، سکندر آباد) جواب انسانی دماغ ابھی تک ایک پُر اسرار حقیقت ہے۔ پانچ ہزار سال کی تحقیق کے باوجود بھی تک انسانی دماغ کے بارے میں بہت کم معلوم کیا جا سکا ہے۔ میرے تجربہ اور مطالعہ کے مطابق ، انسانی دماغ لامحدود صلاحیت کا خزانہ ہے۔ یہ دماغی صلاحیت ہر انسان کو تقریباً یکساں طور پر حاصل ہوتی ہے۔ مگر تحقیق بتاتی ہے کہ انسانی دماغ اپنی ابتدائی حالت میں ایک خوابیدہ صلاحیت کی مانند ہے۔ علم اور تجربہ اس صلاحیت کو بیدار کرتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں برین اسٹارمنگ (brain storming) کا نظریہ بتاتا ہے کہ دماغی صلاحیت کو جگانے میں سب سے زیادہ دخل اس چیز کا ہے جس کو ذہنی جھٹکا کہا جاتا ہے، بشرطیکہ وہ اتنا زیادہ نہ ہو کہ آدمی کی شخصیت کچل کر رہ جائے۔ تاہم میرے تجربہ کے مطابق ، ذہنی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ آدمی کے اندر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page