Urdu book · سوال و جواب

سوال و جواب

Urdu book, p. 174

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال جب ہم لوگ قرآن کا متن پڑھتے ہیں تو اس کی بہت ساری سورتیں شعر جیسی لگتی ہیں۔ جیسے سورہ الرحمن اور پارہ عم ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلہ میں ہم اور ہمارے جیسے لوگوں کی دماغی صفائی کے لئے الرسالہ کے صفحات پر تشفی بخش جواب لکھ کر ہم حامیان الرساله کو مطمئن کریں ۔ ( محمد نسیم احمد ، مشرقی چمپارن ، بہار ) جواب شعر کا جو معروف اسلوب ہے، اس کے مطابق قرآن شعر کی زبان میں نہیں ہے، یہ صحیح ہے کہ قرآن کی آیتوں میں ایک صوتی آہنگ ہے۔ چنانچہ ایک مستشرق نے لکھا ہے کہ : Sound art in the Qur'an is par excellance. مگر یہ صوتی آہنگ ادب کی زبان میں موزونیت (rhythm) ہے، نہ کہ شعر۔ سوال اسلام کے فکری غلبہ کے بارے میں آپ کی بات سے مجھے پورا اتفاق ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ تعارف اسلام کے سلسلہ میں سائنٹفک انداز تحریر جو آپ کی تحریروں میں ملتا ہے اسے حاصل کرنے کی کیا صورت ہوگی؟۔ امید ہے کہ ان چیزوں کی تفصیل سے آپ مجھے مطلع فرمائیں گے۔ (محمد نعمت الله، حیدرآباد) جواب اس سلسلہ میں قرآن سے دور رہنما اصول ملتے ہیں۔ ایک یہ کہ داعی کا کلام اپنی زبان کے اعتبار سے عصری اسلوب میں ہو۔ یہ اصول قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے: وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومه (ابراهیم (۴) اس ضمن میں دوسرا اصول جو قرآن سے معلوم ہوتا ہے وہ یہ کہ داعی کا کلام مخاطب کے اپنے معیار کے مطابق، اتنا مدلل ہو کہ وہ اس کو سن کر اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن میں محسوس کرنے لگے۔ یہ دوسرا اصول قرآن کی اس آیت پر غور کرنے سے معلوم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page