Urdu book · سوال و جواب

سوال و جواب

Urdu book, p. 184

By Maulana Wahiduddin Khan

کا چارہ بنے دیں یا پھر دیگر مکتبِ فکر کے ساتھ متحد ہو کر اس بڑی مصیبت کا مقابلہ کریں؟۔ ۱۴۔ خلفائے راشدین کو مذہبِ اسلام میں بنیاد یا ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ کیا ان کا بھی کوئی مسلک تھا؟۔ صحابہ کرام کس مسلک سے وابستہ تھے۔ اگر وہ صرف اور صرف اسلامی قالب میں ڈھلے تھے پھر مسالک کو بنیادی حیثیت کیوں دی گئی۔ کیا مسلمان صرف اور صرف حضوراکرمؐ کے دور کا مسلمان رہ کر صحیح اور سچا مسلمان نہیں کہلا سکتا ہے؟۔ (صلاح الدین جوہر انصاری) جوابات ۱۔ اس معاملے میں کیا کریں، کا جواب یہ نہیں ہو سکتا کہ ہندوستانی مسلمان اپنی الگ سیاسی محاذ بنائیں۔ وہ ملی اتحاد کے مظاہرے کریں۔ وہ احتجاج اور مطالبہ کی مہم چلائیں۔ وہ اپنی مظلومیت اور دوسروں کے ظلم کا اعلان کریں۔ وہ تقریر و تحریر کے ہنگامے جاری کریں۔ اس قسم کی تدبیریں پچھلے ۵۵ سال کے عرصہ میں بہت بڑے پیمانہ پر عمل میں لائی گئی ہیں اور وہ مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔ اب مسلمانوں کے لئے کرنے کا صرف ایک ہی کام باقی ہے جس کا ابھی تک عملی تجربہ نہیں کیا گیا، اور وہ دعوت ہے۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل ہمیشہ دعوت کے ذریعہ ہوا ہے۔ قرآن کے الفاظ میں، عصمت من الناس کا راز تبلیغ ما انزل اللہ میں چھپا ہوا ہے (المائدہ ۶۷) اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوت مسلمانوں کے مسائل کا یقینی حل ہے۔ دعوت اپنے اندر تسخیری طاقت رکھتی ہے۔ مگر دعوتی عمل کو انجام دینے کی ایک لازمی شرط ہے اور وہ یہ کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں، بالفاظِ دیگر، داعی اور مدعو کے درمیان، نفرت اور کشیدگی کو یک طرفہ اعراض کے ذریعہ مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ تا کہ دونوں کے درمیان دعوت کا ماحول قائم ہو۔ شکایت واحتجاج کی بات کرنا اور اسی کے ساتھ دعوت کا نام لینا ایک مسخرہ پن ہے، نہ کہ حقیقی معنوں میں دعوتی عمل۔ ۲۔ دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث، وغیرہ کے درمیان موجودہ قسم کے مسلکی اختلافات ہر حال میں غلط ہیں۔ فسادات ہوں یا نہ ہوں، انہیں بہر حال ختم ہونا چاہیئے ۔ جن چھوٹے چھوٹے اختلافات پر یہ گروہ بندیاں کی گئی ہیں وہ در اول میں بھی موجود تھے لیکن وہ گروہ بندی کا سبب نہیں بنے۔ ان انتہا پسندانہ اختلافات کا سبب صرف ایک ہے اور وہ شفٹ آف ایمفیسس (shift of emphasis) ہے ۔ یعنی اساسی باتوں پر زور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page