Urdu book · سوال و جواب

سوال و جواب

Urdu book, p. 185

By Maulana Wahiduddin Khan

دینے کے، بجائے جزئی باتوں پر زور دینا۔ اس برائی کو ہر حال میں ختم ہونا چاہئے۔ ۳۔ میرے نزدیک یہ کہنا صحیح نہیں کہ آج ملت اسلامیہ کی بقاء کا مسئلہ درپیش ہے۔ ملت اسلامیہ کو خدا کا تحفظ حاصل ہے اور قیامت تک وہ بہر حال محفوظ رہے گی۔ میرے نزدیک جس چیز کی بقاء کا مسئلہ درپیش ہے وہ ملت اسلامیہ نہیں ہے بلکہ وہ طریقہ کار ہے جو موجودہ زمانہ میں کچھ خود ساختہ لیڈروں کی رہنمائی میں اختیار کیا گیا اور وہ پر تشدد طریقہ کار ہے۔ میرے نزدیک تقریباً دو سال سے مسلمان جہاد کے نام پر پر تشدد طریقہ کار اختیار کیتے ہوئے ہیں۔ یہ طریقہ کار اب آخری طور پر ناکام ثابت ہو چکا ہے۔ مسلمانوں کو یہ کرنا ہے کہ اب وہ پوری طرح پر امن طریقہ کار کو اختیار کر لیں۔ پر تشدد طریقہ کار کو کو مکمل طور پر چھوڑ دیں، براہ راست بھی اور بالواسطہ بھی، لفظی بھی اور عملی بھی۔ ۴۔ میرے نزدیک الیکشن میں علیحدہ سیاسی محاذ آرائی مسلمانوں کے لئے تباہ کن ہے۔ اس قسم کی جدا گانہ سیاست کو انہیں مکمل طور پر چھوڑ دینا چاہیئے ۔ میرے نزدیک جدا گانہ تشخص کا تعلق مذہب سے ہے۔ جہاں تک الیکشنی سیاست کا تعلق ہے ۔ اس کو قومی ہونا چاہیئے، مسلمانوں کے لئے بھی اور دوسرے فرقوں کے لئے بھی۔ ۵۔ یہ بات اصولاً غلط ہے کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ قرآن و حدیث میں جن یہود و نصاری کا ذکر ہے وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے معاصر یہود و نصاری ہیں، نہ کہ ہر زمانہ کے یہود و نصاری۔ میرے نزدیک مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن خود وہ مسلمان ہیں جو دوسری قوموں کو اسلام دشمن بتا کر مسلمانوں کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا کرتے ہیں۔ اسلام کا طریقہ، اسلام دشمنوں کی نشاندہی کرنا نہیں ہے بلکہ دشمنوں کے ساتھ یک طرفہ حسن سلوک کر کے انہیں اپنا دوست بنانا ہے۔ (فصلت ۳۴) ۶۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں جو تفریق اور انتشار پایا جاتا ہے، اس کا سبب میرے نزدیک صرف ایک ہے اور وہ ہے، اختلاف اور تنقید پر غیر ضروری حساسیت۔ اس مسئلہ کا حل اختلاف اور تنقید کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ اختلاف اور تنقید کے بارے میں اپنی غیر فطری حساسیت کو ختم کرنا ہے۔ اتحاد ہمیشہ اختلاف کو برداشت کرنے سے ہوتا ہے، نہ کہ اختلاف کو مٹانے سے ۔ کیوں کہ اختلافات کا مٹنا سرے سے ممکن ہی نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page