دیباچہ
Urdu book, p. 62
By Maulana Wahiduddin Khan
مرکز بنا کر اس کے مطابق زندگی گزارنا۔ قرآن کے مطابق، شیطان آدمی کا دشمن ہے۔ وہ مسلسل اس کوشش میں رہتا ہے کہ آدمی کو مذہب توحید سے ہٹا دے۔ اس مقصد کے لئے اس نے مختلف مذہب بنائے۔ مثلاً مذہبِ شرک، مذہبِ الحاد، قرآن کے مطابق، شیطان آدمی کا دشمن ہے۔ وہ مسلسل اس کوشش میں رہتا ہے کہ آدمی کو مذہب توحید سے ہٹا دے۔ اس مقصد کے لئے اس نے مختلف مذہب بنائے۔ مثلاً مذہبِ شرک، مذہبِ الحاد، مذہبِ اشتراکیت۔ اس سلسلہ میں شیطان نے جو سب سے زیادہ خطرناک مذہب ایجاد کیا وہ یہی مذہبِ انسانیت ہے۔ اس کو موجودہ زمانہ میں ہیومنزم کہا جاتا ہے۔ مگر سادہ طور پر یہ صرف ایک انسانی نظریہ نہیں۔ وہ خدا کو تختِ معبودیت سے ہٹا کر وہاں انسان کو اس کی جگہ بٹھاتا ہے۔ It is like transfering of seat from God to man. حقیقت یہ ہے کہ انسان کا پورا وجود، اس کا دل و دماغ، اس کے جذبات و کیفیات سب خالق کی امانت ہیں۔ انسان کا مرکزِ توجہ پوری طرح صرف ایک خدا کو ہونا چاہئے۔ دوسری ہر چیز، حتیٰ کہ انسانی خدمت بھی، خدا کے تابع ہونا چاہئے نہ کہ اس سے آزاد۔ سوال میں آپ کے ذہن و دماغ کا قائل ہوں۔ ساتھ ہی آپ کی خلوصِ نیت کا بھی۔ مگر عجیب بات ہے کہ مسلمان آج بھی اپنی دیرینہ طرزِ فکر سے نکل نہیں پا رہے ہیں اور آج بھی نام نہاد قائدین کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں۔ قائدین کی ان غلطیوں کو ماننا پہلے دشوار معلوم ہوتا تھا مگر اب حقائق کی کثرت نے ان کے تمام فارمولوں کو فیل کر دیا۔ پہلے آپ کی فکر میں آپ کو اکیلا تصور کر رہا تھا مگر حالات و واقعات کا بغور مطالعہ آپ کی فکر کی تائید کرتا ہے۔ آپ کی جانب سے پیغام اور مثبت طرزِ فکر، ان دونوں کو میں نے گانٹھ باندھ لیا ہے۔ مسائل کو نظر انداز کر کے مواقع کا استعمال نہایت ہی بہترین فارمولا ہے۔ دراصل ہمارے زیادہ تر سیاسی رہنما idealis واقع ہوئے ہیں نہ کہ realist۔ اور اول الذکر کی بنیاد پر ایک خیالی دنیا تو تعمیر ہو سکتی ہے مگر حقیقی کامیابیوں سے بھر پور دنیا نہیں۔ مجھے تعجب اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader