Urdu book · صوم رمضان

روزہ اور قرآن

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

روزہ کے بارہ میں بتایا گیا ہے کہ اس کا ثواب عام اعمال سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روزہ میں قربانی کا پہلو شامل ہے۔ روزہ مطلوب اعمال کو قربانی کی سطح پر انجام دیتا ہے۔ رمضان میں ایک مہینہ کا روزہ رکھنا اسلام کی ایک خصوصی عبادت ہے اور حدیث میں مختلف طریقوں سے اس کے خصوصی ثواب کو بتایا گیا ہے۔ ایک حدیث کے الفاظ ہیں : عن ابی ھریرة ، قال قال رسول الله صلی الله حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علیہ وسلم : كل عمل بن آدم يُضاعف فرمایا۔ انسان کے ہر عمل کی نیکی دس گنا سے سات سوگنا تک الحسنة بعشر امثالھا الى سبعمائة ضعف، بڑھائی جاتی ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ مگر روزہ کا معاملہ قال الله تعالى الا الصوم فانه لي وانا جدا ہے۔ روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ أجزی به ۔ يدعُ شهوته وطعامه دوں گا۔ بندہ اپنی خواہش کو اور اپنے کھانے کو میرے من اجلى - للصائم فرحتان - فرحة لیے چھوڑتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ ایک عند فطره و فرحة عند لقاء ربه خوشی روزہ افطار کے وقت ، اور دوسری خوشی اپنے رب سے ملنے کے وقت۔ (متفق علیہ) روزہ کا یہ غیر معمولی فائدہ اس لیے ہے کہ روزہ کی مشقت آدمی کی نفسیات کے اندر غیر معمولی کیفیت پیدا کرتی ہے۔ اس کی زبان سے غیر معمولی انداز کی دعائیں نکلنے لگتی ہیں۔ روزہ میں جب بھوک پیاس تڑپاتی ہے تو آدمی کو اپنی بے چاری یاد آتی ہے۔ وہ مزید اضافے کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرنے لگتا ہے۔ وہ کہہ اٹھتا ہے کہ خدایا، میں نے تیرے ایک حکم کی تعمیل کی، مگر میں تیرے بہت سے حکموں کی تعمیل نہ کرسکا۔ میں نے ایک دن کا روزہ رکھا مگر میں دوسرے بہت سے مواقع پر "روزہ نہ رکھ سکا۔ تو اپنی رحمت خاص سے مجھے بخش دے۔ جب بندہ کی زبان سے اس قسم کی دعائیں نکلتی ہیں تو خدا کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد "دس گنا" اور "سات سوگنا" کی حد کو توڑ کر اس کے ثواب کو بے حساب گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ عبادت کا عمل دنیا میں کیا جاتا ہے اور اس کا اجر آخرت میں ملتا ہے، مگر روزہ استثنائی طور پر ایک ایسی عبادت ہے جس کے اجر کا تجربہ اسی دنیا میں کرا دیا جاتا ہے۔ افطار گویا روزہ کے اجر کا ابتدائی تجربہ ہے اور آخرت کا بے اندازہ ثواب اس کا انتہائی تجربہ ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page