سریہ عیص
Urdu book, p. 190
By Maulana Wahiduddin Khan
پڑھی: محمد صرف اللہ کے رسول ہیں، ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں۔ اگر ان پر موت آجائے یا وہ قتل کردیے جائیں تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو شخص الٹے پاؤں پھرے تو وہ اللہ کا کچھ بگاڑنے والا نہیں، اور اللہ شکر کرنے والوں کو اس کا بدلہ دے گا (3:144)۔ حضرت ابوبکر صدیق کی تقریر سن کر اچانک لوگوں کی سراسیمگی ختم ہوگئی۔ حضرت عمر فاروق کہتے ہیں کہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں نے پہلی بار آج ان آیتوں کو سنا ہے۔ اس کو سن کر میں نے جان لیا کہ رسول اللہ کی وفات ہو گئی۔ اسی درمیان یہ خبر ملی کہ انصار سقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہیں اور آپ کی جانشینی سے متعلق بحث و مشورہ کر رہے ہیں اور سعد بن عبادہ کے ہاتھ پر بیعت کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر وہاں گئے اور کچھ بحث و مباحثہ اور صلاح ومشورت کے بعد یہ طے ہو گیا کہ ابو بکر صدیق خلیفہ اور رسول اللہ کے پہلے جانشین ہوں گے ۔ جب اتفاق رائے سے حضرت ابو بکر خلیفہ چن لیے گئے تب انتقال کے دوسرے دن شام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین عمل میں آئی۔ آپ مدینہ کی مسجد نبوی کے اسی حجرہ میں دفن کیے گئے جہاں آپ کی وفات ہوئی تھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader