Urdu book · سیرتِ رسول

ابتدائی حالات

Urdu book, p. 10

By Maulana Wahiduddin Khan

ابتدائی حالات پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے تھے۔ حضرت ابراہیم کا زمانہ 2160 تا 1985 ق م ہے۔ چار ہزار سال پہلے وہ اپنے وطن عراق سے نکلے اور اپنے چھوٹے لڑکے اسماعیل کو حجاز (عرب) کے غیر آباد علاقہ میں بسا دیا۔ جب حضرت اسماعیل بڑے ہوئے تو انہوں نے قبیلہ جرہم کی ایک نیک خاتون سے نکاح کر لیا۔ ان کے ذریعہ سے یہاں صحرائی ماحول میں ایک نسل تیار ہوئی جس کے اندر انسانی خصوصیات کمال درجہ میں تھیں۔ کیوں کہ ان پر شہری تمدن کا کوئی سایہ نہ پڑا تھا۔ دور دراز کا یہ علاقہ تمدن کی تمام خرابیوں سے یکسر پاک تھا۔ فطرت کے ماحول میں پرورش پانے کی وجہ سے ان کے اندر حق گوئی، جرات و بہادری اور آزادی کے اعلیٰ انسانی اخلاق موجود تھے۔ اس لیے ان کے اندر متمدن قوموں کے مقابلہ میں حق کو قبول کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ تھی۔ حضرت ابراہیم اپنے دعوت سفر کے دوران کبھی کبھی یہاں آتے اور اپنے گھر والوں کی پوری نگرانی کرتے۔ جب حضرت اسماعیل بڑے ہوئے تو حضرت ابراہیم نے ان کو ساتھ لے کر مکہ میں اللہ واحد کی عبادت کے لیے ایک چھوٹا سا گھر اپنے ہاتھوں سے بنایا اور اس گھر کی دیکھ بھال حضرت اسماعیل کے ذمہ کی اور اللہ تعالیٰ سے اسماعیل کی نسل کی پرولفریشن (proliferation) کے لیے خدا سے دعا کی۔ یہ پہلا گھر تھا جو صرف خدا کی عبادت کے لیے زمین پر بنایا گیا۔ حضرت اسماعیل کی نسل میں تقریباً 60 پشت کے بعد عبد المطلب پیدا ہوئے۔ اس خاندان کا نام قریش تھا۔ عرب کے تمام خاندانوں میں قریش کا خاندان سب سے ممتاز و

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page