Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ

زیادہ بڑی سزا

Urdu book, p. 105

By Maulana Wahiduddin Khan

شائع ہوا ہے۔ اس کا عنوان ہے ۔ مذهبی احتساب: "Censored by Religion" اس مضمون میں سلمان رشدی کو تاریخ کے ان بڑے بڑے لوگوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے جن کو ان کے مخالفوں نے قتل کر دیا، یا قتل کرنے کی کوشش کی۔ مثلاً سقراط، مسیح، گلیلیو، مارٹن لوتھر، وغیرہ۔ حتی کہ خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم، جن کو مکہ کے لوگوں نے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مشہور سائنس داں گلیلیوں کے انجام کا تذکرہ کرتے ہوئے اس مضمون میں یہ الفاظ درج کیے گئے ہیں کہ گلیلیو کو اپنی آخر عمر تک اپنے گھر کے اندر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ یہی مقدر رشدی کا آج ایک نئی صورت میں ہو سکتا ہے: "Gallileo was confined to his villa under strict house arrest for the rest of his life, a fate the could well be Rushdie's in a different sort of way today." واقعہ یہ ہے کہ سب وشتم اپنی حقیقت کے اعتبار سے اسلام اور پیغمبر اسلام پر ایک اعتراض ہے۔ اور جو شخص اسلام اور پیغمبر اسلام پر اعتراض کرے، اس کی زیادہ بڑی سزا یہ ہے کہ اس کی بات دلیل کے ذریعہ رد کر دی جائے۔ اس کو گولی مارنا اگراس کا جسمانی قتل ہے تو اس کے اعتراض کو رڈ کرنا اس کا ذہنی قتل۔ اور جسمانی قتل کے مقابلہ میں ذہنی قتل بلا شبہ زیادہ سخت ہے، اور زیادہ کارگر بھی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page