Urdu book · شتم رسول کا مسئلہ
ڈائری سے انتخاب
Urdu book, p. 251
By Maulana Wahiduddin Khan
ایران کے صدر محمد خاتمی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی کے خلاف قتل کے فتویٰ کے معاملہ کو اب ختم سمجھنا چاہیے۔ ایران حکومت کے سامنے ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ ”رشدی کو قتل کرو“ کا نعرہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا متفقہ نعرہ تھا۔ مسلم دنیا میں میں اکیلا تھا، جس نے اس معاملہ میں اختلاف کیا اور اس کے خلاف ایک مستقل کتاب لکھی جو (زیرِ نظر کتاب کی صورت میں) ”شتمِ رسول کا مسئلہ“ کے نام سے چھپ چکی ہے۔ آج تمام دنیا کے مسلمان، بشمول ایران میری رائے پر آچکے ہیں۔ مگر لوگوں کے اندر یہ جرأت نہیں کہ وہ کھلے طور پر اپنی غلطی کا اعتراف کریں۔ پردہ پسِ کائنات دیکھ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader